• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل

    ہیئر کلر بنانے کا طریقہ

    a

    اجزاء
    کافی دو کھانے کے چمچ، مہندی دو کھانے کے چمچ ۔ کالا پتھرایک چٹکی۔ عرق گلاب حسب ضرورت۔ زعفران ایک چٹکی۔ خشک گلاب کی پتیاں ایک چوتھائی کپ۔ وٹامن کا لوشن یازیتون کا تیل دو چائے کے چمچ۔ پسی ہوئی سونف آدھا چائے کا چمچ۔ پسے ہوئے بادام دو چائے کے چمچ۔ بنانے اور استعمال کرنے کا طریقہ اوپردی ہوئی تما چیزوں کو ایک پین میں ڈال کرعرق گلاب کی مدد سے مکس کرکے گاڑھا ساپیسٹ بنالیں اور چولہے پر رکھ کر تین سے چار منٹ کیلئے پکائیں۔ ٹھنڈا کرکے اپنے بالوں میں جس طرح بازاری کلر لگاتے ہیں لگاکر کیپ پہن لیں ا ور تقریباََ دو گھنٹوں کیلئے لگارہنے دیں۔ دو گھنٹوں کے بعد آملے ریٹھے اورسیکا کائی سے بال دھولیں۔ اگ رنگ زیادہ گاڑھا کرنا ہوتو کالے پتھر کی مقدارایک چٹکی اور بڑھالیں مگردھیان سے کیونکہ کالے پتھر کازیادہ استعمال آپ کو نقصان بھی دے سکتا ہے۔
    سفید بالوں کو رنگت دینے کیلئے اشیاء انڈے کی زردی ایک عدد۔سرکہ دوچائے کے چمچ دودھ چائے کے چمچ۔ مہندی بالوں کی مناسبت سے حسب ضرورت ۔
    طریقہ استعمال:
    مہندی ایک پیالے میں لیں اب اس میں باقی کی اشیا ء اچھی طرح مکس کر لیں اب اس مکسچر کوبالوں پرلگائیں جب بال اچھی طرح خشک ہوجائیں توسردھولیں بالوں میں خوبصورت رنگ آجائے گا۔

    آردر

    b

    c