• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    گھر میں فیشل بنانے  کے ٹوٹکے

    a

    ۱۔گیہوں اور شہد کا فیشل

    گیہوں میں پائے جانے والے فائبر جلد کے مردہ خلیوں کوصاف کر کے جلد کو خوبصورت اور توانا کر دیتا ہے۔اس کو بنانے اور استعمال کرنے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے۔دو چمچ گیہوں کا آٹا کے کر تھوڑا سا پانی ملا کر پیسٹ بنا لیں۔اس پیسٹ کو ہلکا سا گرم کر کے ایک چمچ شہد ملا کر چہرے پر لگا دیں۔اس کے باقائدہ استعمال سے چہرے کی جلد تندرست اورخوبصورت رہتی ہے۔

    ۲۔میدے کا فیشل

    دو چمچ میدہ لیں اور اسکو دودھ میں ملا کو گرم کریں ٹھنڈا ہونے پر اس میں عرقِ گلاب ملا کر چہرے پر لگا دیں ۔دس پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

    ٹماٹر اور لیموں کا ماسک

    دو چمچ ٹماٹر میں تین قطرے لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگا دیں۔اس پیسٹ کو ۲۰ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اس کے بعد چہرے کو اچھی طرح دھو لیں۔چند ہی دنوں میں آپ کے چہرے کی رونق بڑھ جائے گی۔

    آرڈر

    b

    c