• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل

    گھریلو ٹوٹکے

    a

    پرفیوم کا داغ دور کرنا

    پرفیوم یا عطر کا داغ کپڑوں پر پڑ جائے تو اسے ٹاٹری مَل کر دھو لیں۔

    کاجل کا دھبہ صاف کرنا

    کاجل کی سیاہی کے داغ کپڑوں پر لگ جائیں تو نمک لگا کر دھو لیں۔

    گلاب کے پھول کے دھبے

    گلاب کے پھول کے دھبے دور کرنے کے لیے پہلے کارن فلور گیلا کرکے دھبے کے اوپر لگائیں۔ جب سوکھ جائے تو دھبے کو مل کر لیموں کا عرق اور نمک لگا کر کسی بھی واشنگ پاؤڈر اور گرم پانی سے دھو لیں۔

    زنگ کے دھبے

    اگر کپڑوں پر زنگ کے دھبے لگ گئے ہوں تو اس پر تھوڑی دیر کے لیے لیموں کا رس یا سرکہ لگا کر چھوڑ دیں۔ بعد میں دھو لیں اگر ضرورت محسوس ہو تو یہ عمل دوبارہ کریں۔

      پھپھوندی کا داغ

      ٹماٹر کے رس میں نمک ملا کر داغ پر لگائیں دھوپ میں دو گھنٹے کیلئے رہنے دیں اور دھو لیں۔

    خون کے دھبے

    خون کے دھبے صاف کرنے ہوں تو کپڑے کو خوب ٹھنڈے پانی میں بھگو کر ملیں۔ پھر دھبے کے اوپر بورک پاؤڈر یا امونیا اور گلیسرین لگا کر دس منٹ بعد دھو کر استری کر لیں۔

    چائے، کافی اور جوس کے دھبے

    کپڑوں یا چادر وغیرہ پر چائے یا کولڈ ڈرنک گر جائے تو فوراً نمک ڈال کر برف مل دیں پھر دھو کر استری کرلیں دھبے غائب ہو جائیں گے۔

    چائے، کافی اور جوس کے نشان صابن سے ہرگز نہ دھوئیں۔ صرف ڈئٹرجنٹ استعمال کریں۔ اگر فوری طور پر دھونا ممکن نہ ہو تو کاغذ یا سوکھے کپڑے میں جذب کرکے گیلے صاف کپڑے سے صاف کر لیں۔

    آئس کریم کے داغ

    آئس کریم کے داغ پر بورک پاؤڈر اور ایک چائے کا چمچ گلیسرین میں ملا کر لگائیں پھر واشنگ پاؤڈر سے دھو کر استری کرلیں۔

    چکنائی کے داغ

    گرم کپڑوں کے چکنائی کے داغ پر دہی لگا کر صاف کر لیں۔ دھبے صاف ہو جائیں گے۔

    ہیر ڈائی کے نشان

    بعض وقت بالوں کے رنگ کے نشان کپڑوں پر آجاتے ہیں ان کو دور کرنے کے لیے تھوڑی سی گلیسرین گرم کریں اور نشان پر لگا کر چھوڑ دیں۔ پندرہ منٹ بعد واشنگ پاؤڈر ڈال کر برش سے رگڑ کر دھو لیں اور بعد میں استری کر لیں۔ نشان غائب ہو جائیں گے۔

    لپ اسٹک کے نشان

    لپ اسٹک کے نشان پر ہیئر اسپرے کا چھڑکاؤ کریں اور اس پر کپڑے دھونے کے صابن کا جھاگ لگائیں اور پھر واشنگ پاؤڈر سے دھو کر فوراً استری کر لیں۔

    سلائی کا نشان

    کپڑے پر سلائی کرتے وقت جو نشان لگایا جاتا ہے اس کو دور کرنے کے لیے پانی تیز گرم کریں جب بھاپ نکلنے لگے تو نشان کو سامنے رکھ کر بھاپ دیں جس سے نشان غائب ہو جائے گا۔

    مختلف دھبے دور کرنے کے لیے فوری اقدامات

    داغ اگر گیلا ہے تو صاف تولیے یا کاغذ سے جذب کر لیں۔ پھر سفید تولیے سے ملیں۔ اگر نشان صاف نہ ہو تو دھبے صاف کرنے کا اسپرے جو بازار میں دستیاب ہے استعمال کریں۔

    اگر جلدی میں چکنائی کا داغ صاف کرنا ہو تو اس پر بے بی پاؤڈر مل کر استری کر لیں۔ داغ اگر بالکل صاف نہیں تو ہلکا ہو جائے گا۔

    اگر ریسٹورنٹ میں کپڑوں پر کچھ گر جائے تو نیپکن کو سوڈا میں ڈبو کر نشان صاف کر لیں۔

    آردر

    b

    c