• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • متفرق

    گوگل کی نئی منفرد میسجنگ ایپ متعارف

    a

    گوگل نے گزشتہ روز اپنی ایک نئی اور منفرد میسجنگ ایپ ‘ایلو’ متعارف کروائی ہے اور گوگل کی جانب سے
    اسے صارفین کے لیے ایک بہترین٬ جدید اور دلچسپ میسجنگ ایپ قرار دیا جارہا ہے-

    گوگل نے اپنی اس نئی ایپ میں مشین لرننگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے اور اسے گوگل اسسٹنٹ کا نام دیا گیا ہے-

    اس ایپ میں صارف گوگل اسسٹنٹ سے چیٹ کر کے مختلف چیزوں یا پھر اردگرد کے علاقے کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتا ہے-

    یہ ایپ صارف کو آٹو ریپلائی اور تصاویر ڈرا کرنے کی سہولت بھی مہیا کرتی ہے- اس کے علاوہ صارف چاہے تو اپنے میسح کا سائز بھی تبدیل کرسکتا ہے-

    یہ ایک ایسا چیٹ بوٹ ہے جو صارف اور اس کے دوستوں کو چیٹ ہسٹری فراہم کرے گا جبکہ متعدد گوگل پراڈکٹس کو بھی چیٹ کے دوران سامنے لائے گا۔

    اس ایپ کا ایک خاص فیچر سیکرٹ موڈ ہے جس میں میسج وصول ہونے کے چند سیکنڈ بعد خود بخود ڈیلیٹ ہوجاتا ہے-

    یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز میں انسٹال کی جاسکتی ہے-

    آرڈر

    b

    c