• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • صحت و تندرستی

    گنے کے رس کے فائدے (Benefits of Sugarcane)

    a

    قارئین آپ اس سے پہلے بھی کافی پھلوں اور سبزیوں کے فوائد پڑھ چکے ہیں آج میں آپ کے لئے ایک اور اہم موضوع لے کر آیا ہوں امید کرتا ہوں کہ آپ کو پسند آئے گا۔آج کا موضوع گنے کے رس کے فوائد پر ہے۔گنا پاکستان میں بہت بڑی تعداد میں کاشت کیا جاتا ہے لیکن ابھی بھی حکومت اس کی کاشت میں اپنے اہداف پورے نہیں کر سکی اس کے لئے ضروری ہے کہ حکومت گنے کے کاشتکاروں کو وقت پر پانی اور کھادیں مہیا کرے تاکہ گنے کی پیداوار کو بڑھایا جا سکے ۔گنے کے رس سے ہم گڑ تیار کرتے ہیں اور اس کے علاوہ یہ چینی بنانے کے کام آتا ہے۔

    قارئین !چلیں اس کے طبعی فائدے دیکھتے ہیں۔اس رس کو ہفتے میں دو تین بار شوگر کے مریض بھی پی سکتے ہیں ۔اس میں میگنیشیم،آئرن،کیشیم،فاسفورس،زنک،پروٹین اور پوٹاشیم ہوتا ہے۔اس کے علاوہ وٹامن بی ون، بی ٹو، بی تھری اور بی فائیو بھی پائے جاتے ہیں۔اگر اس کو دانتوں سے چھیل کر استعمال کیا جائے تو بہتر رہتا ہے کیونکہ بیلنے سے نکلا ہوا رس ذرا دیر سے ہضم ہوتا ہے۔گنے کو کھانے کا مزہ تو دانتوں سے ہی آتا ہے لیکن افسوس کہ آجکل ہمارے دانت اتنے مضبوط نہیں رہے ایسا نہ ہو کہ گنا کھاتے کھاتے ہماری بتیسی ہی باہر آ جائے۔بہتر ہے کہ گنڈیریوں کی شکل میں لے لیں زیادہ بہتر ہے ۔لیکن بیلنے سے بھی نکلا ہوا رس استعمال کر سکتے ہیں۔
    گنے کے رس کے طبعی فوائد:
    ٭گنے کا رس جسم کو طاقت فراہم کرتا ہے۔
    ٭نزلہ،زکام ،اور گلے کی سوزش سے محفوظ رکھتا ہے۔
    ٭مثانے اور چھاتی کے کینسر سے بچاتا ہے۔
    ٭یرقان کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے۔
    ٭گردے کی بیماریوں میں مدد گار ہے۔
    ٭اس میں آئرن ہوتا ہے اس لئے یہ حاملہ خواتین کے لئے فائدہ مند ہے۔
    ٭نظام انہظام کو درست رکھتا ہے۔
    ٭قبض میں اس کو پینا بہتر رہتا ہے۔
    ٭یہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے سے روکتا ہے۔
    ٭یہ دل کے امراض میں مفید ہے۔
    ٭پیشاب کی نالی کی جلن کو دور کرتا ہے۔
    ٭یہ ہماری ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرتا ہے۔
    ٭یہ معدے کو تقویت دیتا ہے۔
    ٭یہ ہماری آنکھوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
    ٭جو افراد خون کی کمی کا شکار ہوں وہ اس کا استعمال ضرور کریں۔
    ٭پٹھوں کی مضبوطی کے لئے گنے کے رس کا استعمال کریں۔
    ٭ناخنوں ن کی قدرتی خوبصورتی بحال رکھتا ہے اور ان کو چمکدار بناتا ہے۔
    ٭یہ دانتوں کے لئے بھی مفید ہے۔
    ٭یہ آدھے سر کے لئے مفید ہے۔
    ٭اس کے علاوہ بخار میں اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
    ٭یہ جگر کی قدرتی طور پر صفائی کرتا ہے اور اس کی استعداد کو بہتر کرتا ہے۔
    ٭نیند کی کمی کے افراد گنڈیریاں چوسیں ۔
    ٭اگر طبیعت میں بھاری پن یا گرانی محسوس ہو تو بھی گنڈیروں کا استعمال کریں۔
    ٭ایسے افراد جو چڑچڑاپن کا شکار ہوں وہ صبح نہار منہ گنڈیروں کو چوسا کریں۔

    آرڈر

    b

    c