• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل

    گرمی سے بچنے کے لئے گھریلو ٹوٹکے

    a

    موسم کا ہمارے موڈ اور مجموعی طور پر ہماری صحت پر گہرا اثر پڑ تا ہے۔ گرمی جب شدت اختیار کرتی ہے تو مزاج میں چڑچڑاہٹ تو آہی جاتی ہے ساتھ ہی میں صحت کے حوالے سے بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسی گرمی میں دل چاہتا ہے کہ بس اے سی کے سامنے بیٹھے رہو لیکن پھر بجلی کے بل کی فکر ستانے لگتی ہے۔ گرمی میں خود کو چاق و چوبند اور توانا رکھنے کے لیے قدرتی طریقے اپنائیے جن سے خرچہ بھی نہیں ہوگا اور آپ ترو تازہ بھی محسوس کریں گے

    پھلوں میں خربوزے، اسٹرا بیری ، کیلے اور بلیو بیری کا استعمال بڑھائیں۔ ان کا جوس یا شیک بنا کر پینابھی فائدے مند ہے۔ ان پھلوں میں موجود پانی جسم کو ڈی ہائیڈریٹ نہیں ہو نے دے گا۔ ان سے جسم کو الیکٹرو لائیٹس حاصل ہونگے جو توانائی بحال رکھیں گے۔
    سبزیوں میں بینگن، کھیرے، ٹماٹر اور ہری سبزیوں میں پانی موجود ہوتا ہے۔ انہیں اپنی روز کی غذا کا حصہ بنائیں۔ ان سے گرمیوں میں جسم کی غذائی ضروریات بھی پوری ہو جائیں گی۔
    ناریل کا پانی اور لسی ایسے مشروبات ہیں جو گرمیوں میں آسانی سے مل بھی جاتے ہیں اور ذائقے میں بھی مزے کے لگتے ہیں۔ گرمیوں میں ان کا خوب استعمال کریں۔
    آیورویدک ماہرین کے مطابق دھوپ سے آکر اگر پیاز کا عرق کانوں کے پیچھے یا سینے پر لگا لیا جائے تو جسم کا درجہ حرارت فوراً نیچے آجا تا ہے۔ اس کے علاوہ پیاز کا استعمال چٹنیوں ا ور سلاد میں بھی بڑھا دیں۔
    پودینے یا ہرے دھنیے کے پانی میں تھوڑی سی چینی ملا کر فرج میں رکھ دیں اور جب موقع ہو پی لیں۔ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ ہر ے دھنیے کا پانی گرمی سے جلد پر ہونے والی خارش پر استعمال کیا جائے تو بھی فائدہ ہوگا۔
    سندل کی لکڑی کو پیس کر پانی میں پیسٹ بنا لیں۔ اسے سینے اور ماتھے پر لگائیں۔ اس کے علاوہ سندل کی لکڑی کے تیل کا ماتھے یا گرمی سے متاثرہ جلد پر استعمال کریں۔

    آردر

    b

    c