• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل

    کیچن ٹپس

    a

    آٹاخمیرسے بچانا

    آٹے کو گوندھنے کے بعد اس پر گھی یا مکھن لگا دیا جائےتو اس پر پپڑٰی نہیں جمتی ۔

    مکھن لگا کر گیلا کپڑا نچوڑ کر آٹے پر ڈال دیں تو وہ خمیر نہیں ہو گا۔

    آٹا گونڈھ کر مٹی کے کونڈے میں ڈال کر رکھیں اوپر گیلا کپڑا ڈالیں اس طرح خمیر نہیں ہو گا۔

    آٹے کو اگر گوندھ کر کچی گیلی زمین پر رکھا جائے تو وہ خمیر نا ہوگا۔

    آٹا جتنی اونچائی پر رکھا ہو گا اتنی جلد ی خمیر ہو گا۔

    سلاد باسی ہو تو تازہ کرنے کا طریقہ

    ایک پیالے میں ٹھنڈا پانی اور ایک چائے کا چمچہ لیموں کا رس ملا کر آدھا گھنٹہ باسی سلاد اس میں ڈبو دیں پھر پانی پھینک دیں اور تازہ سلاد استعمال کریں

    آٹے کو کیڑوں سے بچانے کا طریقہ

    آٹے کو کیڑوں سے بچانے کے لئے کالا زیرہ لیکر اسے کوٹ کر اس میں نمک پسا ہوا ملا کر پانی کے ساتھ ٹکیہ ملا لیں اسے خشک کر کے آٹے میں رکھ لے اس کے علاوہ تیزپات کے پتے ململ کی باریک بوٹلی میں باندھ کر رکھنے سے آٹے میں کیڑے نہیں پڑتے۔

    آردر

    b

    c