• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    کینو کے چھلکے کا پاؤڈر

    a

    کینو کے چھلکے کا پاؤڈر کر شماتی پاؤڈر ہے کیونکہ اس کے استعمال سے جلد میں قدرتی چمک اور تازگی پیدا ہوتی ہے۔ کینو کے چھلکے کا پاؤڈر گھر میں تیار کرکے مخفوظ کرنا بہت آسان ہے جب کینو کا موسم آئے آپ اس کو بنا کر رکھ لیں اور سارا سال استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ یہ خشک پاؤڈر ہوتا ہے تو اس کے خراب ہونے کا بھی خدشہ نہیں ہوتا۔

    کینو کے چھلکے کے بے شمار فائدے ہیں جن کو ہم نہیں جانتے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو اس بارے میں تھوڑی سی معلومات دی جا رہی ہیں تاکہ آپ بھی اس قدرتی چیز سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

    کینو کے چھلکے کا پاؤڈر بنانا

    کینو کے چھلکے کا پاؤڈر بنانا مشکل نہیں ہے۔ آپ جب بھی کینو کھائیں اس کے چھلکے محفوظ کر لیں اور اسے دو سے تین دن تک دھوپ میں رکھیں یہاں تک کہ خشک ہو کر سخت ہو جایئں۔ اب ان کو گرائنڈ کر لیں کہ پاؤڈر بن جائے۔ اور اس پاؤڈر کو کسی بوتل میں مخفوظ کر لیں۔

    رنگ گورا کرنے کیلئے

    کینو کے چھلکے کے پاؤڈر کو دہی میں مکس کرکے چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے سکرب کریں پھر پندرہ منٹ بعد دھو لیں۔ یہ جلد سے چکنائی کم کرکے رنگت نکھارتا ہے۔

    کیا آپ کے چہرے پر چھائیاں یا کسی قسم کے نشانات ہیں؟ ان کے لئے کینو کا چھلکا فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں قدرتی طور پر بلیچ کی خصوصیات پائی جاتی ہے۔

    چکنی جلد کا علاج

    اگر آپ کی جلد چکنی ہے اور مسام کھلے ہیں یا چہرے پر داغ دھبے اور دانے ہیں ان سب مسائل سے نبرد آزما ہونے کیلئے کینو کے چھلکے کا پاؤڈر بہت مفید ہے۔ پاؤڈر کو انڈے کی سفیدی اور لیموں کا رس چند قطرے میں مکس کرکے پندرہ منٹ چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔ ہفتے میں ایک بار استعمال فائدہ مند ہے۔

    چہرے کو ترو تازہ رکھنے کے لئے

    کینو کے چھلکے کا پاؤڈر اور دودھ برابر مقدار میں مکس کرکے ہموار پیسٹ بنا لیں اور اِس فیس ماسک کو بیس منٹ کےلئے چہرے پر لگا لیں۔ نیم گرم پانی کی مدد سے ہلکے ہاتھوں سے اُتار دیں۔ اس کے استعمال سے آپ اپنی جلد کو تروتازہ محسوس کریں گے۔

    دانتوں کو سفید کرنا

    کینو کے چھلکے کا پاؤڈر دانتوں سے پیلے دھبے ختم کرکے اُن کو سفید کرنے کا آسان اور سستا ذریعہ ہے۔ آپ پاؤڈر کی پیسٹ بنا کر یا پاؤڈر کو دانتوں پر ملیں، روزانہ استعمال سے دانت سفید ہو جائیں گے۔

    بڑھتی عمر کےلئے

    کینو کے چھلکے کا پاؤڈر اور ہلدی میں پانی مکس کرکے استعمال کرنے سے بڑھتی عمر کے اثرات کم ہوتے ہیں۔ جلد کی صفائی ہوتی ہے اور یہ داغ دھبوں کو بھی ختم کرتا ہے۔

    جسمانی سوزش

    اگر جسم پر کوئی کیڑا کاٹ جائے یا کسی قسم کی سوزش ہو جائے تو زہریلا اثر ختم کرنے میں بھی کینو کا چھلکہ بہترین ہے۔

    جسمانی تھکاوٹ دور کرنا

    غسل کرتے ہوئے اگر پانی میں کینو کے چھلکے ڈال لئے جائیں تو ان کی خوشبو جسمانی تھکائوٹ دور کرکے جلد کو تازگی اور فرحت کا احساس دیتی ہے۔

    آردر

    c