• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل

    کیا آپ کے  جسم سےبو آتی ہے

    a

    اگر ہاں تو ایسا میٹابولک امراض کی علامت ہوسکتا ہے۔

    یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

    تحقیق کے مطابق جب جسم پروٹین سے بھرپور غذا کے مخصوص اجزاءکے ٹکڑے کرنے سے قاصر رہتا ہے تو اس کے نتیجے میں یہ خراب بو جسم میں پیدا ہوجاتی ہے۔

    کہا جاتا ہے۔   trimethylaminuriaاس عارضے کو

    تاہم اس کے نتیجے میں جسم سے خارج ہونے والے پسینے، پیشاب اور سانس سے بہت زیادہ بو آنے لگتی ہے۔

    خاص طور پر ایسے افراد میں جو مچھلی، انڈے یا پروٹین سے بھرپور سبزیاں کھانے کے شوقین ہوتے ہیں۔

    تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگر کسی وجہ کے بغیر بہت زیادہ جسمانی بو اور پسینہ آتا ہے تو یہ

    hyperhidrosis

    کی علامت ہوسکتا ہے۔

    اس عارضے میں بغیر کسی وجہ جیسے ورزش یا گرم موسم کے بغیر ہی بہت زیادہ پسینہ آنے لگتا ہے اور اس کے ساتھ بو بھی آرہی ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔

    تحقیق میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ اگر جسمانی بو تلخ یا کڑوی ہو تو یہ جگر کو نقصان پہنچنے کی نشاندہی کررہی ہوتی ہے۔

    اگرچہ جگر کے مسائل کے عام علامات تو نظام ہاضمہ کے مسائل، متلی وغیرہ ہوتے ہیں تاہم جسم کے باہر یہ تیز کڑوی بو کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے۔

    آرڈر

    b

    c