• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • صحت و تندرستی

    کیا آپ موٹاپے سے پریشان ہیں؟

    a

    کیا آپ موٹاپے سے پریشان ہیں؟
    اگر آپ سمارٹ رہنا چاہتے ہیں تو بے وقت کھانے سے گریز کریں۔
    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ خواتین اور مرد حضرات جو اپنے آپ کو سمارٹ رکھنا چاہتے ہیں، اس سے پہلے کہ آپ کا جسم گوشت اور چربی کی موٹی تہوں سے بھر جائے اور وزن بھی نا قابل درداشت ہو جائے اور وہ آپ کو مختلف بیماریوں کا شکار کر دے تو آپ کھا نا وقت پر کھانے کا اہتمام کریں تا کہ اس بے کار کے موٹاپے سے بچ سکیں۔
    تحقیق کے دوران معلو م ہوا ہے کہ بے وقت اور غیر مناسب وقت پر کھا نے سے جسم موٹاپے کا شکار ہو کر بے وضع ہو جاتا ہے۔
    ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ آدھی رات کے وقت جب جسم سو نے کی خواہش رکھتا ہے اور آپ کھانا کھانے لگتے ہیں تو یہ صحت مند رویہ نہیں ہے۔ کیونکہ اس جسم کے بلا ناغہ توانائی بناے کے عمل میں خلیل واقع ہو جاتا ہے۔
    پروفیسر سر فر یرک ڈرک نے کہا کہ کسی شخص کے وزن بڑھنے کا معاملہ بہت پچیدہ اور مشکل ہے تا ہم اگر کھانے کے اوقات کو بہتر بنایا جائے تو جسم کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے ۔
    مگر اس کے لیے کھا نے پینے کی روٹین تبدیل کر نے کی ضرورت ہو گی تب جا کر اس موٹاپے کی عالمی وباء پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
    محققین نے اس حوالے سے چوہوں پر تجر بات کئے کچھ چوہوں کو سو نے کے معمول کے اوقات میں بھر پور مرغن غذا کھائی گئی تھی جبکہ اتنی ہی مقدار میں غذا چوہوں کے دوسرے گروپ کو جاگنے کے اوقات میں دی گئی۔ جن چوہوں کو سونے کے اوقات میں غذا دی گئی تھی ان کا وزن تیزی سے بڑھ گیا مگر دوسرے گروپ کو دی گئی غذا سے ان کے وزن میں کوئی تبدیلے نہیں آئی اور وہ پہلے سے زیادہ چست بھی رہے۔
    تحقیق کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بے وقت کھانا موٹاپے کے ساتھ ساتھ کئی دوسری بیماریوں کا باعث بھی بنتا ہے جو انسانی صحت کے لیے خطر ناک ہے لہذا اس موٹاپے سے بچنے کے لیے اپنی غذائی روٹین کی طرف توجہ دیں تا کہ آپ بیماریوں اور موٹاپے سے بچ سکیں۔

    آردر

    b

    c