• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • صحت و تندرستی

    کھانے کے بعد احتیاط کجیئے

    a

    تمباکونوشی نہ کریں
    سگریٹ نوش افراد کھانا کھاتے ساتھ ہی سگریٹ اس خیال سے پیتے ہیں کہ اس سے اُن کا کھاناہضم ہو جائے گالیکن ماہرین کاکہناہے کہ کھانے کے فوراََ بعد سگریٹ پینا10سگریٹ پینے کے برابر ہوتاہے۔ اس سے کینسر جیسے مہلک مرض کے لاحق ہونے کاخطرہ بھی بڑھ جاتاہے۔
    فوراََ پھل نہ کھائیں
    جب آپ کھانے کے فوراََ بعد پھل کھاتے ہیں تو وہ پھل کھانے ساتھ مل کرمعدے میں پھنس جاتاہے اور یوں وہ وقت پر آنتوں تک نہیں پہنچ پاتا۔ اس صورتحال میں معدے میں موجود یہ دونوں غذائیں خراب ہوتی ہیں جوصحت کی خرابی کا باعث بنتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق کھاناکھانے کے تقریباََ ایک گھنٹے بعد پھل کھانا چاہیے یاپھرکھاناکھانے سے پہلے۔ زیادہ بہتریہ ہے کہ پھل صبح سویرے کھایاجائے جب معدہ خالی ہو۔
    چائے نہ پئیں:
    چائے کی پتوں میں بہت زیادہ تیزابیت پائی جاتی ہے اسی وجہ سے ماہرین کھانے کے فوراََ چائے پینے سے منع کرتے ہیں۔ کھانے کے فوراََ بعد چائے پینے سے کھاناہضم ہونے میں مشکل پیش آتی ہے۔ بہتر یہی ہے کہ کھاناکھانے کے کم سے کم ایک گھنٹے بعد چائے پی جائے۔
    بیلٹ کوڈھیلامت کیجئے
    عام طور پر دیکھا گیاہے کہ جب لوگ کھانے بیٹھتے ہیں تو وہ اپنی بیلٹ ڈھیلی کرلیتے ہیں کیونکہ وہ اس طرح خود کوآرام دہ تصور کرتے ہیں۔ لیکن یہ ایک غلط عمل ہے اور اس عمل کوغلط اس لیے نہیں قراردیاجارہاہے کہ اس سے آنتیں مڑجاتی ہیں یاپھران میں کوئی رکاوٹ پیداہوتی ہے بلکہ اسے غلط اس لیے قرار دیاجاتا ہے کہ یوں آپ حدسے زیادہ کھاناکھاتے ہیں جوکہ آپ کی صحت کے لیے خطرناک ہے۔ بہتر یہی ہے کہ بیلٹ کوڈھیلا کیے بغیراس حدتک کھاناکھائیے جب تک آپ خود کوآرام دہ محسوس کرتے ہیں۔
    نہانا نقصان دہ ہے
    موسم گرمامیں پسینہ زیادہ آنے کی وجہ سے لوگ دن میں دوسے زائد مرتبہ بھی غسل بھی کرتے ہیں۔ تاہم سردیوں ایک ادھ مرتبہ ہی لوگ غسل کرتے ہیں۔ طبی ماہرین نے خبردارکیاہے کہ کچھ حالات میں نہانا صحت کے لیے خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔ ان میں ایک خطرناک عمل کھاناکھانے کے فوراََ بعد نہانا بھی ہے کھانے کے فوراََ بعدنہانے سے ہاتھوں، پاؤں اور باقی جسم میں خون کے بہاؤ میں اضافہ ہوتاہے جبکہ معدے کے اردگرد خون کے بہاؤمیں کمی واقع ہوتی ہے۔ اور اس وجہ سے عمل انہضام کانظام کمزور ہونے کاخدشہ پیداہوجاتاہے۔
    چہل قدمی نہ کیجئے
    عام طور پرکہاجاتاہے کہ کھانے کے بعد تھوڑی چہل قدمی کرلینی چاہیے کیونکہ اس سے کھانا ہضم ہوجاتا ہے۔ لیکن یہ چہل قدمی فوراََ نہیں ہونی چاہیے کیونکہ ماہرین کے مطابق اس عمل سے نظام ہضم میں خرابی واقع ہوسکتی ہے۔ تاہم کھانے کھانے کے آدھے گھنٹے بعد چہل قدمی کرناصحت کے لیے ضرور فائدہ مند ہے۔ یہ چہل قدمی 20سے 30منٹ تک کی ہونی چاہیے۔ ضرورت سے زیادہ چہل قدمی سے آپ کا پیٹ دوبارہ خالی ہوجائے گا۔
    فوراََ نہ سوئیں
    کھاناکھانے کے بعد اسے ہضم ہونے کے لیے کچھ وقت درکارہوتاہے۔ اس صورتحال میں انسان کاجسم حرکت میں رہنا ضروری ہے۔ کھاناکھانے کے فوراََ بعد سوجانے سے کھانامناسب طور پر ہضم نہیں پاتا جس کی وجہ سے ہماری آنتوں میں انفیکشن ہوجاتاہے جوکہ متعدد بیماریوں کاسبب بنتاہے۔

    آردر

    b

    c