• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • متفرق

    کپڑے کا تاجر

    a

    رات کے وقت کپڑے کا تاجر جب دوکان بند کرنے لگا تو اسکی نظر ایک جوان عورت پر پڑی جو اس کی دوکان کے باہر بیھٹی تھی .عورت کو پریشان دیکھ کر اس نے پوچھا کہ تم اس وقت یہاں کیا کررہی ہو-
    عورت نے اپنے بے سہارا ہونے کی درد بھری کہانی سنائی , جسے سنکر نرم دل دوکاندار کو اس پر رحم آیا اور اسے اپنے ساتھ گھر لے آیا – عورت سے بات چیت کے بعد اسے یہ معلوم ہوا کہ یہ عورت نکاح کی خواہش مند ہے ۔ دوکاندار نے اسکی مدد کرنے کا فیصلہ کیا نکاح خواں اور چند افراد کی دعوت کرکے اس عورت سے شادی کرلی –
    تین دن بعد ایک آدمی اور تین عورتیں دوکاندار کے گھر آئے اور دوکاندار کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے ہماری عزت کو محفوظ کیا اس سے شادی کرکے ہم پر احسان کیا –
    کھانا کھانے اور آرام کرنے کے بعد انہوں نے دوکاندار سے درخواست کی اس عورت کو چند دن کیلئے رشتداروں سے ملنے کی اجازت دیں تاکہ ہم اسے اپنے ساتھ لے جائیں –
    دوکاندار نے اس عورت یعنی اپنی بیوی سے مشورہ لیا تو بیگم نے ان کے ساتھ جانے سے منع کیا اور وجہ یہ بتائی کہ یہ لوگ مجھے آپ سے جدا کردینگے -یہ میرے رشتدار تو ہیں لیکن مجھے خوش نہی دیکھ سکتے ۔ تم انکے سامنے طلاق کی قسم کھاکر کہو کہ میری بیوی ایک مہینے تک گھر سے باہر نہی نکلے گی اگر نکل گئی تو اسے تین طلاق ۔ یہ لوگ تمہیں غصے میں دیکھ کر تمہاری یہ بات سنکر واپس چلے جائینگے –
    دوکاندار نے بیوی کے کہنے کے مطابق عمل کیا جسے سنکر وہ رشتدار چلے گئے – اگلے دن جب دوکاندار رات کودکان سے واپس آیا تو دیکھا کہ اس کی بیوی گھر میں نہی ھے اور گھر میں ایک پرچی رکھی تھی جس پر لکھا تھا ” اے اللہ کے نیک بندے اللہ تجھے جزاءخیر عطافرمائے میری وجہ سے تیرا گھر چند دن کیلئے آباد ہوا لیکن تیری وجہ میرا گھردوبارہ آباد ہوگا – میرا مہر سونا چاندی تجھے معاف =-= جو نہی سمجھا وہ نہ ہی سمجھے تو بہتر ہے ،

    آردر

    b

    c