• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    کم پانی پینے سے کیا ہوسکتا ہے؟

    a

    ہم جہاں بغیر خوراک کے ہفتوں اپنی زندگی کی جنگ لڑ سکتے ہیں وہیں پانی کے بغیر صرف تین یا زیادہ سے زیادہ پانچ روز تک زندہ رہ سکتے ہیں۔

    دیکھا جائے تو پانی ہماری پیاس بجھانے کے مقابلے میں ہمارے جسم میں نمی برقرار رکھنے کے لیے زیادہ ضروری ہے۔ جیسا کہ ایک اوسط انسانی جسم تقریباً 55 سے 60 فیصد تک پانی سے بنا ہوتا ہے مثلا ہمارا دل اور ‘دماغ’ تقریبا 75 فیصد پانی سے بنا ہوا ہے اور ہمارے پھپھڑوں میں 83 فیصد پانی ہے جبکہ ہماری خشک ہڈیاں بھی 31 فیصد پانی پر مشتمل ہوتی ہیں۔

    اگرچہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لیے روزانہ آٹھ گلاس پانی پینے کی ہدایات پر عمل کرنا آسان نہیں ہے لیکن پانی پینے کے فائدوں کے مقابلے میں یہ اتنا مشکل بھی نہیں ہے۔

    انسانی زندگی کے لیے پانی انتہائی اہمیت کا حامل ہے پانی جسم کے لیے اجزاء اور ہارمونز پہنچاتا ہے۔ پانی ہمارے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کو توانائی بخشتا ہے ، درجہ حرارت کو باقاعدہ رکھنے،جسم سے فاضل مادوں کے اخراج اور ہڈیوں اور جوڑوں کے لیے کشن کا کام کرتا ہے اور ہماری آنکھوں کو چکنا رکھنے والی رطوبت فراہم کرتا ہے۔

    دوسری طرف انسانی جسم سے ہر روز پسینے، سانس لینے اور پیشاب کے ذریعے تقریباً ڈیڑھ لیٹر پانی کا اخراج ہو جاتا ہے۔

    پانی کی کمی ایک ایسا مسئلہ ہےجسے ہم شاید زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں، ہمیں ہر روز اس بات کا احساس تک نہیں ہوتا ہے کہ ہمارے جسم میں کتنی نمی ہے۔

    حتیٰ کہ جسم میں جب پانی کی کمی ہو جائے تو اسے ہم مشروبات جن میں پانی شامل ہے مثلاً جوس، چائے، کافی پی کر بھی پورا نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ ہمارا دماغ اس تبدیلی کا پتا لگا لیتا ہے اور فوری طور پر پانی پینے کی خواہش پیدا کرتا ہے۔

    ہمارے جسمانی افعال پانی پر انحصار کرتے ہیں اور ‘ٹیڈ ایڈ’ کی ایک وڈیو سے پتا چلتا ہے کہ جب ہم کم پانی پینے کی وجہ سے ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہو جاتے ہیں تو ہمارے جسم کے اندر کیا ہوتا ہے اور ہمارا جسمانی نظام کس طرح بچاؤ کے لیےحرکت میں آتا ہے۔

    آرڈر

    b

    c