• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    چہرے کے بالوں سے نجاب کے طریقے

    a

    اگرچہ چہرے کے فالتو بالوں پر رقم خرچ کرنا عورتوں کے لیے عام سی بات ہے لیکن ذیل میں کچھ نسخے درج کئے جا رہے ہیں جو چہرے کے ان چاہے بالوں کو کم کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔

    1 ایک پیالہ پانی کا لے کر اس میں تیس گرام چینی اور قدرے لیموں کا رس ڈالیں۔ اچھی طرح حل کر کے بالوں کے اگنے والی سمت میں لگائیں، پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں اور ایک ہفتے بعد اس عمل کو دہراتے رہیں۔

    2 بیسن، دہی اور ہلدی کا روائتی محلول فالتو بالوں کو کم کرنے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ مزکورہ لیپ چہرے پر لگائیں اور جب سوکھ جائے تو دھو ڈالیں۔

    3 ہلدی اور پپیتے کا لیپ بنا کر چہرے پر لگائیں جو موجودہ بالوں کی نشوونما روکنے میں آپ کی مدد کرے گا اور جلد سے چھلکے بھی اتار دے گا جلد کو ملائم بنائے گا بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے 15 منٹ تک اس لیپ کو چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔

    4 آلو اور مسور کی دال پیس کر لیپ بنائیں یہ نہ صرف بالوں کی رنگت کم کردے گا بلکہ ان کی افزائش کو بھی روکے گا۔ یادرہے کہ آلو رنگ گورا کرنے میں بلیچ کریم کے اثرات رکھتا ہے۔ مزکورہ لیپ 15 منٹ تک لگا رہنے دیں بعد ازاں دھوڈالیں۔

    5 کیلے اور جئی کا سکرپ چہرے پر لگانا جتنا سادہ ہے اتنا موثر بھی 15 منٹ تک لیپ چہرے پر لگائیں اور دھو لیں اور ہفتے میں دو بار یہ سکرب لگائیں۔

    آرڈر

    b

    c