• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    چہرے کا مساج

    طبی ماہرین کے مطابق بادام کا تیل صحت کے لئے بہترین ہے۔ چہرے پر بادام کے تیل کی مالش سے چہرہ تر و تازہ اور شاداب رہتا ہے۔ یہ طریقہ ماضی میں بہت مقبول تھا شاہی گھرانے کی خواتین اسے معمول میں شامل رکھتی تھیں*اب اسے میجک آف ایسٹ کے نام سے مغربی ممالک میں کافی پزیرائی حاصل ہے۔ یہ طریقہ نہایت آسان ہے اس لئے اسے اتنا سراہا گیا ہے۔ سب سے پہلے آپ اپنے چہرے کو دودھ میں بھیگے کاٹن سے صاف کیجیے، صفائی کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ رگڑ نہ زیادہ ہلکی ہو اور نہ زیادہ تیز بس درمیانی دباؤ رکھیں ۔ اب نیم گرم روغن بادام میں عرق گلاب کے چند قطرے شامل کر کے چہرے پر مساج کے انداز میں ہلکے ہلکے مالش کریں اور یہ عمل پانچ منٹ تک جاری رکھیں اس طرح چہرے کی ورزش بھی ہو جائے گی اور چہرے پر نظر آنے والی جھریاں بھی آہستہ آہستہ ختم ہو جائیں گی ۔

    آرڈر