• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    چہرے سے دانوں اور کیل مہاسوں کا خاتمہ

    a

    دانے ختم کرنے کےلئے

    جب چہرے پر گندگی کی وجہ سے مسامات بند ہو جائیں تو دانے بن جاتے ہیں جو چہرے کی ساری خوبصورتی کو ماند کر دیتے ہیں۔ اِن دانوں کو ختم کرنے کےلیے کینو کے چھلکے کا پاؤڈر بہت مفید ہے کیونکہ وہ جلد کی گہرائی تک صفائی کرتا ہے۔ کینو کے چھلکے کے پاؤڈر میں پانی ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اِسے پورے چہرے پر لیپ کر لیں پھر پندرہ منٹ بعد دھو لیں۔ اس سے نا صرف دانے ختم ہوں گے بلکہ چہرے سے چکنائی کو ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

    چہرے سے کیل ختم کرنا

    چہرے سے کیل ختم کرنے کا آسان اور سادہ طریقہ یہ ہے کہ چہرے پر کینو کی چھال سے بنا ماسک لگائیں۔ ایک سادہ ماسک بنانے کےلئے ایک حصہ دہی میں دو حصے کینو کے چھلکے کا پاؤڈر ملا کر گاڑھی پیسٹ بنا لیں۔ اُنگلیوں کو گولائی میں حرکت دیتے ہوئے نرمی سے چہرے پر لگا لیں اور پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اس سے نا صرف قدرتی طور پر اور بغیر درد کے کیل نکل جائیں گے بلکہ چہرے کی اچھے طریقے سے صفائی بھی ہو جائے گی جو مسامات کو بند کرنے کا باعث بنتی ہے۔

    آردر

    b

    c