• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    چھوٹی آنکھوں کا میک اپ

    a

    چھوٹی آنکھیں فطری طور پر زیادہ دلکش اور پرکشش نہیں ہوتی۔ لیکن مناسب میک اپ سے ان میں جاذبیت پیدا کی جا سکتی ہے اور چھوٹی آنکھیں رکھنے والی خواتین کوشش کرتی ہیں کہ ان کی آنکھیں بڑی اور کشادہ معلوم ہوں۔

    ایسا کرنے کے لیے وہ بعض اوقات بہت عجیب وغریب میک اپ کر لیتی ہیں جن سے آنکھوں کی خوبصورتی بجائے نکھرنے کے اور زیادہ دب جاتی ہے۔ لہذا چھوٹی آنکھوں پر میک اپ بہت دیکھ بھال اور توجہ سے کرنا چاہیے جس کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے نرم آنی پنسل سے اوپر کے پپوٹے کے کناروں پر لائن لگائیں۔ پھر اسی طرح نچلے پپوٹے کے کناروں پر بھی لائن بنائیے۔ آنکھ کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک آئی پنسل لگائیے۔ اور یہ خیال رہے کہ آنکھ کے آخر اور شروع کے گوشے خالی نہ رہیں۔ اس کے بعد آپ پپوٹوں پر ذرا گہرے شیڈ کا آئی شیڈو لگائیں اور ہائی لائٹر ہلکے شیڈ کی فائونڈیشن کریم اس طرح سے لگائیں کہ وہ آپ کی بھنوئوں کے کنارے تک آ جائے یعنی آنکھوں کی سطح کے باہر تکک آ جائے پھر آنکھ کے دونوں کناروں میں ہلکے شیڈ کی فائونڈیشن لگائیے۔

    کیونکہ اس طرح سے آپ کی آنکھوں کا درمیانی فاصلہ کم ہو گا اور وہ بڑی محسوس ہوں گی۔ چھوٹی آنکھوں کو بڑا بنانے کے لیے میک اپ کا یہی طریقہ زیادہ اختیار کیا جاتا ہے۔

    آرڈر

    b

    c