• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • پکوان

    چکن فرائیڈ رائس

    a

    اجزا:۔
    *چاول ایک کلو *چکن (بغیر ہڈی کی بوٹیان)آدھا کلو
    *نمک حسب ذائقہ *لہسن پسا ہواایک چائے کا چمچ
    *ہری پیاز (باریک کٹی ہوئی)تین سے چار عدد *گاجر (باریک کٹی ہوئی)دو عدد
    * بند گوبھی (باریک کٹی ہوئی) ایک عدد چھوٹی * سرکہ دو کھانے کے چمچ
    * سویا ساس چار کھانے کے چمچ * سفید مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    * چینی ایک کھانے کا چمچ * چائینیز نمک ایک چائے کا چمچ
    * انڈے تین عدد * ڈالڈا کوکنگ آئل چار سے چھ کھانے کے چمچ
    سجانے کے لیے:۔
    * ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) دو سے تین عدد
    ترکیب:۔
    * چاولوں کو ابا ل کر نتھار لیں اور چار سے چھ گھنٹو ں کے لیے ڈھک کر فریج میں رکھ دیں۔
    * کراہی میں درمیانی آنچ پر ڈالڈا کوکنگ آئل دو سے تین منٹ تک گرم کریں ۔ لہسن ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں۔
    *پھر چکن ڈال کر اتنی دیر فرائی کریں کہ چکن کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔
    * پھر چاول ڈال کر دو چمچوں کی مد سے اتنی دیر ملائیں کہ چاول اچھی طرح گرم ہو جائیں۔
    *چاولوں میں بند گوبھی ، گاجر اور ہر ی پیاز ڈال کر ملائیں۔ ایک منٹ بعد نمک ، چینی، سفید مرچ اور چائینیز نمک شامل کر کے اچھی طرح ملائیں۔
    * انڈوں کو نمک اور چٹکی بھر سفید مرچ کے ساتھ ہلکا سا پھینٹ لیں اور چاولوں پر ڈال دیں۔ آخر میں سرکہ اور سویا ساس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
    پریزنٹیشن:۔
    * ڈش میں نکال لیں اور ہری مرچیں چھڑک کر گر م گرم پیش کریں۔
    ٹپ:۔
    * اس ڈش کو بنانے کے لیے کڑاہی کا استعمال کریں تا کہ چاول ٹوٹنے سے محفوظ رہیں۔

    آردر

    b

    c

    About the author

    Tehreem Fatima

    Add Comment

    Click here to post a comment

    Your email address will not be published.