• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    چکنی جلد کی خوبصورتی کے لئے مفید مشورے

    چہرے کی چکنی جلد بہت سے مسئلے مسائل کا باعث بنتی رہتی ہے۔ چونکہ چکنی جلد میں مٹی اور آلُودَگی آسانی سے صاف نہیں ہو پاتی جس کی وجہ سے اِس پر داغ دھبے اور کیل مہاسے ابھر آتے ہیں جو بہت بدنما لگتے ہیں۔ ان سب مسائل کے باوجود ، اسکن ایکسپرٹ کا کہنا ہے کے اگر ہم اپنی چہرے کی جلد کو روٹین کے مطابق چند آسان مراحل سے گزاریں تو آپ اپنی فیشل بیوٹی میں فرق محسوس کریں گے۔ آئیے آج ہم زیادہ چکنائی والے چہرے کی جلد کو خوبصورت رکھنے کے بارے میں مزید جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

    کلیزنگ ایک انتہائی ضروری عمل

    چکنائی والی جلد کے حامل لوگوں کو چاہیے کہ اپنی جلد کو جتنا ہو سکے صاف ستھرا رکھیں۔ دن میں تقریباً 3 سے 4 مرتبہ منہ کسی اچھے فیس واش سے دھوئیں‌ تا کہ جلد پر مٹی نا جم سکے۔ بنیادی طور پر مٹی اور آلودگی ہی چہرے کی ساخت کو خراب کرتی ہے اور جس سے بعد میں داغ دھبے اور کیل مہاسے ابھر آتے ہیں۔ جَیل والے فومنگ فیس واش چہرے کی چکنائی تو کافی حد تک دور کر دیتے ہیں اور آپ اجلی صاف شفاف جلد محسوس کرتے ہیں۔

    سکربنگ کی روٹین اَپنانا

    چکنائی والے چہرے کی جلد کی ایکسفولیشن بھی بہت ضروری ہے۔ زیادہ نہیں لیکن ہفتے میں 2 بار کسی اچھے سکرب کا استعمال بھی کریں۔ سکرب جلد کی اُپری سطح کے سیلز سے اچھی طرح چکنائی کو صاف کر کے آپ کو دلکشی اور رعنائی سے اور بھی خوبصورت بنا دیتا ہے۔

    ہفتہ وار فیس ماسک کا استعمال

    ہفتہ وار فیس ماسک کا استعمال آپکو چہرے کی چکنائی سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کافی مدد فراہم کرتا ہے۔ آپ مختلف قسِم کے فیس ماسک استعمال کر سکتے ہیں جس میں قدرتی اجزاء زیادہ ہوں۔ ویسے تو مارکیٹ سے بھی کئی ایسے فیس ماسک آسانی سے دستیاب ہیں لیکن اگر آپ یہ ماسک گھر پر بنانا چاہتے ہیں تب بھی یہ کافی مؤثر ثابت ہوتے ہیں اور آپ کے چہرے کی چکنائی کافی حد تک کنٹرول میں رہتی ہے۔

    آرڈر