• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل

    چند گھریلو ٹپس

    a

    اکثرخواتین شکایت کرتی ہیں کہ ان کی نوڈلز پکنے کے بعد چپک جاتی ہیں ۔ چھوٹا سا ٹوٹکہ ہے ۔ جب پانی اُبالیں تو نوڈلز اُبالتے ہوئے تھوڑا سا تیل بھی پانی میں ملا دیں ۔
    چھلنی میں ڈا ل کر جب نوڈلز نچوڑیں تو ان پر ٹھنڈاپانی بھی بہائیں ۔ اس طرح وہ جڑیں گی نہیں ۔

    خواتین کچے قیمہ کے کباب بنا کر فریزر میں رکھ دیتی ہیں اور پھر ان کو جب ضرورت ہو ، نکال کر برگر میں ڈال دیتی ہیں ۔ مگر یہ کباب فریزر میں پڑے ہوئے اتنی بری طرح آپس میں چپک جاتے ہیں کہ علیحدہ کرنا مشکل مرحلہ ہوتاہے ۔
    آپ یوں کریں کہ کباب بنا کر کسی ٹرے میں تھوڑے تھوڑے فاصلے پر رکھ کر فریزر میں رکھیں ۔ جب یہ منجمد ہو کر سخت ہوجائیں تو ان کو ٹرے سے علیحدہ کرکے کسی پلاسٹک بیگ میں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں ۔ جب جتنی ضرورت ہو نکا ل لیں ۔

    دماغی تھکان کو کردیں بائے بائے
    شہد ایک زندگی سے بھرپور ٹانک ہے۔ اس کے اس قدر فوائد ہیں کہ ایک پوری کتاب شید پر لکھی جا چکی ہے، دماغی کام کرنے کے بعد اگر تھکن محسوس ہو تو ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچہ شید گھول کر پی لیں ، تمام تھکان دور ہو جائے گی

    چٹخی ہوئی پلاسٹک کی بالٹی کو جوڑنے کا طریقہ
    پلاسٹک کی بالٹیاں آج کل ہر گھر میں استعمال ہوتی ہیں، اگر ان کے پیندے میں کریک آجائے تو پوری بالٹی ہی ضائع ہو جاتی ہے۔ اس کریک کو بند کرنے کے لیے چبائے ہوئے چیونگم سے اس کو سیل کردیں،

    وزن کنٹرول کرنے والے لوگ گوشت کی چکنائی کھانے سے پرہیز کرتے ہیں ۔ گوشت کا سوپ (یخنی ) بنائیں تو گرم گرم یخنی سے چکنائی اتنی اچھی طرح نہیں اتاری جا سکتی ۔
    آپ ایک برتن میں یہ یخنی پکا کر قدرے ٹھنڈی کرکے فریج میں رکھ دیں ۔
    چند گھنٹوں بعد دیکھیں گے کہ تمام چکنائی سطح پر جمع ہو کر چکنائی کی پلیٹ سی بن چکی ہوگی ۔ اس کو آسانی سے اتار دیں اور اب چکنائی سے پاک یخنی کو کسی بھی صورت میں استعمال کرلیں ۔

    آردر

    b

    c