• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل

    پیٹرولیم جیلی کے فوائد

    a

    پیٹرولیم جیلی حیرت انگیریز طور پر آپ کی جلد کوملائمت ونرمی عطاکرکے پھولوں سی تازگی فراہم کرتی ہے
    پیٹرولیم جیلی نہ صرف جلد کی حسن وخوبصورتی میں اضافے کاباعث بنتی ہے بلکہ گھریلو بہت سے امور میں اس کااستعمال فائدہ مند ثابت ہوتاہے

    زخموں کوٹھیک کرتی ہے
    پیٹرولیم جیلی ہلکے پھلکے معمولی زخموں جیسے رگڑلگ جانا،کٹ جانا اور خراش پڑجانا وغیرہ کوآرام پہنچانے میں بہت مدد گار ثابت ہوتی ہے۔چونکہ زخموں کوتیزی سے ٹھیک کرنے کیلئے موئسچرائزنگ یعنی چکناہٹ اور نمی کی بہت ضرورت ہوتی ہے اور پیٹرولیم جیلی میں موئسچرائزنگ کی خصوصیات موجود ہوتی ہے۔
    ہونٹوں کونرم ملائم اور گلابی بناتی ہے․․․
    یہ آپ کے ہونٹوں کونرمی عطا کرنے کاسب سے بہترین ذریعہ ثابت ہوتی ہے۔پھٹے ہوئے ہونٹوں پر دن میں جتنی باربھی ممکن ہوا س کااپلائی کرنے سے ہونٹوں پر شگفتگی اور ملائمت پیدا ہوجاتی ہے۔اگر آپ کے ہونٹوں کارنگ گہرا ہوگیا ہے تو آپ پیٹرولیم جیلی کی خوبیوں سے فائدہ اٹھاکر آزمائیں یہ آپ کے ہونٹوں کوقدرتی طورپر گلابی کردیگی اور انہیں ہمواریت ونرماہٹ فراہم کرنے میں مدد کردیگی۔
    پلکیں لمبی اور گھنی کردیتی ہے
    یہ پیٹرولیم جیلی کاناقابل یقین کرشمہ ہے۔آپ اس کرشمے کاکمال دیکھنے کیلئے رات کواپنے بستر پر جانے سے پہلے بہت تھوڑی مقدار میں پیٹرولیم جیلی اپنی پلکوں پر لگائیں۔آپ دوہفتوں میں ہی اپنی پلکوں کوگھنااور اس کولمبائی میں اضافی ہوتا ہوا محسوس کریں گی۔
    جوتوں کوچمکادیتی ہے
    یہ نہایت منفرد ٹریک ہے تمام بیویوں کو اس ٹریک پر عمل کرنے کیلئے آستینیں اوپر چڑھالینی چاہئیں۔یہ آپ کے شوہر کے چمڑے کے جوتوں پر پالیش کرنے کانہایت آسان طریقہ ہے۔آپ انگلی پہ تھوڑی سے پٹرولیم جیلی لے کر اس کوجوتوں پر مل دیں اس کے بعد نرم کپڑے سے رگڑ کرصاف کرلیں۔ اب آپ جوتے کی چمک دیکھیں۔
    لپ اسٹک کے نشان مٹاتی ہے
    یہ نرم ساخت کے حامل میٹریل سے لپ اسٹک کے داغ کوصاف اور غائب کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔لیکن کیسے؟اگر کپڑوں پر لپ اسٹک کودھبہ لگ گیا ہے تو دھونے سے پہلے دغ والے حصے پر پیٹرولیم جیلی لگادیں۔دھونے کے بعد لپ اسٹک کانشان غائب ہوجائیگا۔
    بہترین میک اپ ریموور
    آپ پیٹرولیم کوامیک اپ ریموور کے طور پر بھی استعمال کرسکتی ہے۔یہ نہایت ملائمت اور نرمی سے آپ کے چہرے پرخاص طور پر آئی میک اپ کوصاف کرنے میں مدد کرتی ہے۔اکثر میک اپ ریموور جلد اور آنکھوں میں خارش اور الجھن پیدا کرنے کاسبب بنتے ہیں جب کہ پیٹرولیم جیلی آپ کی جلد سے بغیر کسی الجھن کے میک اپ کوریموو کردیگی۔
    ناخنوں میں چمک پیدا کرتی ہے․․․
    آپ کو سن کرحیرت ہوگی کہ پیٹرولیم جیلی ناخنوں پر اپلائی کرنے سے اس کی چمک میں اضافی ہوجاتا ہے۔آپ نیل پالیش لگے ناخنوں پر چمک لانے کیلئے تھوڑی سی پیٹرولیم جیلی ناخنوں پر مل لیں اور پھر اپنے ناخنوں کی دمک دیکھیں۔
    بچوں کے لئے مفید
    سردیوں میں اکثربچوں کے ہاتھ پیر اور چہرے کی جلد خشک ہوکر پھٹنے لگتی ہے۔آپ رات کو سونے سے پہلے بچے کے پورے چہرے پر ہلکی سی پیٹرولیم جیلی اپلائی کردیں اور ہاتھوں پیروں پر بھی کردیں۔ آپ کے بچے کاچہرہ اور ہاتھ نرم وملائم ہوجائینگے اور موسم کی شدت کے باعث پھٹنے سے بھی محفوظ رہیں گے۔

    آردر

    b

    c