• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    پیسٹل میک اپ

    a

    پیسٹل میک اپ خوبصورت اور ہلکے رنگوں پر مشتمل جدید ٹرینڈ ہے۔ اس میک کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے دن اور رات کسی بھی وقت بلا جھجک بڑی سہولت کے ساتھ اپناجاسکتا ہے۔ اس میں شامل آئی میک اپ سے لے کر لپ اسٹک اور بلش تک اتنے دلکش شیڈزموجود ہیں کہ جن کی مدد سے آپ بغیر میک اپ کے بہت سے انداز اختیارکرلیتی ہیں اور ہرایک میں خوبصورت نظر آسکتی ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے تک میک اپ کے ہلکے رنگ صرف دن کے میک اپ کیلئے مخصوص تھے، لیکن اب بدلتے ہوئے رحجانات کے تحت ان خوبصورت پیسٹل کلرزکاشام کی تقریبات کے لئے بھی استعمال کیاجانے لگا ہے۔ یہاں تک کہ شوبزسے تعلق رکھنے والی حسینائیں بھی اہم تقریبات میں ڈارک میک اپ کی بجائے یہی پیسٹل میک اپ اپنائے بہت خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔ پیسٹل میک اپ کا یہ ٹرینڈ ہلکے شیڈز پر مشتمل ہونے کے باعث خصوصاََ لڑکیوں میں بہت مقبولیت حاصل کررہاہے۔ ذیل میں آپ کے لئے کچھ تجاویزپیش کی جارہی ہیں جن کی مدد سے پیسٹل میک اپ کرناآپ کے لئے یقیناآسان ہوجائے گا۔
    چہرہ: میک اپ شروع کرنے سے پہلے حسب معمول کلینزنگ ،ٹوننگ اور مئوسچرائزنگ کاعمل کرلیں۔ اس کے بعد چہرہ پر پرائمرلگاکراس پر میک اپ اپلائی کرنے کیلئے تیارکریں س سب سے پہلے فاؤنڈیشن لگائیں اور ایسا فاؤنڈیشن منتخب کریں جس کا شیڈآپ کی رنگت سے عین قریب ہو۔ پھر کنسلیرسٹک کی مدد سے چہرکے داغ دھبے اور اگر چھائیاں وغیرہ ہوں تو انہیں چھپالیں آخرمیں لوز پاؤڈر کی مدد سے میک اپ سیٹ کرلیں۔
    ہونٹ: ہونٹوں پر نرمی سے اپنا ٹوتھ برش پھیرکرانہیں سکرب کرلیں تاکہ ان پر سے کھال کے مردہ خلیات اتر جائیں۔ پر ہونٹوں پرلپ بام لگائیں اور اس کے اوپر لپ پرائمرلگائیں تاکہ آپ کی لپ سٹک دیرتک قائم رہ سکے۔پھرکورل پنک شیڈز کی لپ پنسل سے ہونٹوں کی آؤٹ لائن بنائیں اس کے بعد لپ برش کے ذریعے اسی شیڈکی لپ اسٹک لگالیں۔آخر میں ہلکا سا ٹرانسپیرنٹ شمری لپ گلوس اپلائیں کرلیں۔
    رخسار: بلش کے طور پرآپ اپنی پسند اور سکن ٹون کی مناسبت سے کوئی دھیما شیڈمنتخب کرسکتی ہیں۔ اس مقصد کیلئے پنک لائٹ پنک ، کورل اور ڈیپ شیڈز میں سے کوئی ایک شیڈاپنے لئے چن لیں۔اب گول برش کی مدد سے اسے رخساروں کی ہڈیوں پر نفاست کے ساتھ اپلائی کرلیں۔
    لیجئے آپ کاپیسٹل میک اپ مکمل ہوگیا۔ پیسٹل میں بہت شیڈز موجود ہیں لہٰذا آپ اپنی رنگت کی مناسبت سے ان کا انتخاب کریں تو آپ کا میک اپ کچھ اور خوبصورت دکھائی دے گا اس لئے جوخواتین قدر سانولی رنگت کی مالک ہیں وہ اپنے لئے لپ سٹک کے وارم شیڈز جیسے کہ ایک کورل اور سالمن میں سے کوئی ایک کلر منتخب کریں جن خواتین کی رنگت زردی مائل ہوان پرپیسٹل کے تمام تر شیڈز ہی اچھے لگتے ہیں تاہم اگر وہ برائٹ پنک شیڈز میں سے کسی میٹ لپ اسٹک کاانتخاب کریں تو زیادہ خوبصورت نظرآئیں گی جبکہ گندی رنگت کی حامل خواتین پیسٹل میک اپ کرتے ہوئے اورنج کے نسبتاََ ڈارک شیڈز میں سے کوئی شیڈ استعمال کرسکتی ہیں۔

    آردر

    b

    c