• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    پُر کشش چہرے کے لیے ٹپس آزمائیے

    a

    چینی کو پیس کر ایک ڈبے میں رکھ لیں۔ ہر چار یا پانچ دن کے بعد منہ دھوتے ہوئے صابن لگائیں اور پھر ایک چٹکی پسی ہوئی چینی لے کر چہرے پر مساج کریں۔ بلیک ہیڈز والی جگہوں پر خاص توجہ دیں اور پھر چہرہ دھولیں۔ اس عمل سے چہرہ جگمگا اُٹھے گا۔

    اگر آپ کی جلد خشک ہے تو تازہ دودھ کو اُبالنے سے پہلے اس کے اُوپر جو تھوڑا سا گھی نظر آتا ہے اسے چہرے پر لگا کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں اور پھر صاف پانی سے چہرہ دھولیں۔ اس سے جلد میں چمک پیدا ہو جاتی ہے۔

    بیسن، سُوکھا ہوا دودھ، ہلدی اور شہد کا آمیزہ بنائیں اور اسے بیس منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں۔ اس سے چہرے کی جلد نرم اور رنگت صاف ہو جاتی ہے۔

    چکنی جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے انڈے کی سفیدی میں لیموں کا رس ملا کر ماسک بنائیں۔ اس ماسک کو چہرے پر لگا کر خشک ہونے دیں اور بیس منٹ کے بعد چہرہ دھولیں۔

    اگر آپ چاہتے ہیں کہ کسی تقریب میں جانے سے پہلے آپ کا چہرہ تروتازہ نظر آئے تو انڈے کی زردی میں لیموں کا رس ملا کر لگائیں۔ بیس منٹ کے بعد صاف پانی سے چہرہ دھولیں۔ اس ماسک کو لگانے کے بعد میک اپ بہت اچھا ہوتا ہے اور چہرہ دمک اُٹھتا ہے۔

    آردر

    c