• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل

    پورے جسم کو گورا کرنے والا ٹوٹکا

    a

    خوبصورت نظر آنا ہر عورت کی دلی خواہش ہوتی ہے۔ خاص طور پر کسی محفل میں یا شادی کی تقریب میں۔

    ایسے مواقع کی انتظار میں خواتین ایک یا دو مہینے پہلے ہی تیاری شروع کر دیتی ہیں اور پارلر کا رخ اختیار کرتی ہیں۔

    لیکن پارلر جانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں اور نہ ہی ہر کوئی پارلر کا رخ اختیار کر سکتا ہے۔

    جو لوگ پارلرز میں نہیں جا سکتے اور وہ اپنے چہرے اور جسم کی رنگت نکھارنا چاہتے ہیں تو ان کو پریشان ہونے کی ضرورت ہیں ہے کیونکہ آج میں ایک ایسا زبردست آسان اور سستا ٹوٹکا لے کر آئی ہوں جس کے استعمال سے آپ کے چہرے اور جسم کی رنگت بھی نگھر آئے گی اور چہرے اور جسم کی جلد نرم و ملائم بھی ہو جائے گی۔

    اس ٹوٹکے کو بنانے کے لیے آپ کو یہ چیزیں درکار ہوں گی۔

    اجزاء

    بیسن                            چار کھانے کے چمچ

    روغن بادام                     دو کھانے کے چمچ

    ہلدی                             ایک چائے کا چمچ

    میتھی دانے کا پائوڈر         ایک چائے کا چمچ

    روغنِ تخم گندم                ایک چائے کا چمچ

    گلاب کا تیل                   ایک چھاتھائی چائے کا چمچ

    نوٹ: میٹھی دانے کا پائوڈر، روغنِ تخم گندم اور گلاب کا تیل آپ کو کسی بھی پنسار سٹور سے مل جائے گا۔

    ترکیب اور طریقہ استعمال:

    کسی پیالے میں ان تمام چیزوں کو ڈال کر مکس کر لیں ۔ یہ ایک ملائم سا پیسٹ بن جائے گا۔ روزانہ اس پیسٹ کو اپنے چہرے اور جسم پر لگائیں۔ جب خشک ہو جائے تو نیم گرم پانی سے نہا لیں۔

    ایک ہفتہ کے استعمال سے آپ کافی فرق محسوس کریں گے۔ مسلسل استعمال سے آپ  کے چہرے اور جسم کی رنگت نکھر آئے گی اور آپ کا چہرہ اور جسم خوبصورت اور نرم وملائم ہو جائے گا۔

    انتہائی آسان، سستا اور مفید ٹوٹکا ہے۔

    بتائے گئے ٹوٹکے کو استعمال کرنے سے آپ کو کسی پارلر میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور نہ ہی رنگت نکھارنے کے لیے کسی بھی بازاری پروڈکٹس استعمال کرنی پڑے گی۔

    آرڈر

    b

    c