• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    پندرہ حیرت انگیز بیوٹی ٹپس آزمائیں

    آج کل خواتین پر کشش اور جازب نظر آنے کے لئے بیوٹی پروڈکٹ پربہت زیادہ پیسےخرچ کرتی ہیں۔

    یہ پروڈکٹس نہ صرف مہنگی ہوتی ہیں بلکہ ان کے کئی سائیڈ افیکٹ بھی ہوتے ہیں مگر اب ان مہنگی پروڈکٹ کو خریدنےکی ضرورت نہیں، کیوں کہ آپ کا گھر حیرت انگیز پروڈکٹس سے بھرا ہوا ہےآپ انہیں استعمال کر کے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی اپنے پیسے بھی بچا سکتے ہیں۔

     یہاں آپ کوچند ٹپس اورٹرکس بتائی جارہی ہیں جن پر عمل کرکے آپ گھریلو اشیاء کو اپنا بیوٹی پروڈکٹ بناکر اپنی شخصیت کو پر کشش اور جازب نظر بنا سکتے ہیں۔

               ہونٹ کو نرم وملائم بنا نے کے لئے ٹوتھ برش کو گیلا کر کے ہونٹ پر پھیریں ۔

    اگر جسم میں خارش محسوس ہوتو جو کے دلیے کو پانی میں ملا  کراس سے نہائیں۔

    نیل پولش کو جلد خشک کرنے کے لئےکوکنگ اسپرے کا استعمال کریں۔

    اگر آپ چہرے پر غیر ضروری بالوں سے پریشان ہیں تو شہد،لیموں کا رس اور جوکے دلیے کو استعمال کریں۔

    شہد دو کھانے کے چمچ،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ اور ایک کھانے کا چمچ جو کا دلیہ، ان کا مکسچر تیار کر کے اپنے چہرے پر لگائیں 15 منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں ،ہفتے میں دو سے تین بار یہ عمل دہرائیں ایک مہینے کے دوران واضح فرق محسوس کریں گے۔

    زنگ کے نشانات سے بچاؤ کے لئے ان پروڈکٹ کے نیچے ٹرانس پیرنٹ نیل پولیش کا استعمال کریں۔

    سینٹ کو لگانے سے پہلے ویسلین کا استعمال اس کی خوشبو کو زیادہ دیر تک برقرار رکھتا ہے ۔

    سیب کے سرکہ کو بہترین اسکن ٹونر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    استری سے جلنے پر دہی کا استعمال کریں آپ ٹھنڈک محسوس کریں گے۔

    شہداوردارچینی کوچہرے کے لئے بہتریں ماسک کے طور پر استعمال  کریں۔

    بالوں کی چمک بڑھانے کے لئے اسٹریٹنر سے پہلے بالوں پر ناریل کا تیل لگائیں۔

    چہرے کو دمکتا ہوا رکھنے کے لئے اس پر زیتون کا تیل لگائیں ۔

    اگرآپ کی آنکھوں کے نیچے آئی بیگس موجود ہیں توگرین ٹی بیگس کو گیلا کرکے آنکھوں پرلگائیں۔

    اپنے باڈی واش میں روبراؤن شوگرکوشامل کرکےبہترین اسکرب بنائیں۔

    اگرآپ آئی لائنرکے ذریعے کیٹ آئیز بنانا چاہتے ہیں تو ٹرانس پیرینٹ ٹیپ کو بطور گائڈ استعمال کریں۔

    اگر آپ شیو کرتے ہوئے خارش محسوس کرتے ہیں تو ہیئر کنڈشنرکو شیوینگ کریم کے طور پر استعمال کریں۔

    نوٹ: یہ مضمون محض معلومات عامہ کے لئے ہے۔

    آرڈر