• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • فیشن

    نیچرل میک اپ

    a

    ہیوی میک اپ کاٹرینڈآؤٹ ہوچکا:
    ہمارے ہاں میک اپ اور سٹائلنگ میں بہت نمایاں دیکھنے میں آرہی ہیں اب ینگ لڑکیاں لائٹ اور سافٹ میک اپ لک پسند کرتی ہیں بلکہ وہ میک اپ سے زیادہ پرسنیلٹی گرومنگ  کوترجیح دیتی ہیں جس سے میک اپ کی اہمیت نسبتاََ بدل رہی ہے۔ آپ بھی کوشش کریں میک اپ کااستعمال کم سے کم کریں کیونکہ اگرآپ کی جلد صاف شفاف ہوگی توبیس کی زیادہ تہیں جمانے کی نوبت نہیں آئے گی۔ جلد کی حفاظت کے لئے فارمولاکرمیوں کے استعمال کی بجائے زیادہ سے زیادہ پئیں، پھل اور سبزیوں کے ساتھ دفریش جوسزکااستعمال بھی کریں۔ پہلے عام تاثر یہی تھا کہ خواتین ایک دوسرے کودیکھ کرفیشن کرتی تھیں مگراب وہ سوچتی ہیں کہ ان پرکیاجچتاہے اور کیانہیں؟ اس لئے وہ مختلف تجربے کرتی ہیں تاکہ کوئی خاص سٹائل سٹیٹمنٹ  اپنی شخصیت کاحصہ بناسکیں۔ میرا مشورہ ہے کہ شام کی تقریبات کے لئے شمری آئی میک اپ کریں اور لپ سٹک شیڈز لائٹ استعمال کریں لیکن یہ خیال رہے کہ میک اپ کاتاثر ہلکاپھلکا ساہو۔ ہیوی میک اپ اب آؤٹ ہوچکاہے، کالی اور بھری ہوئی آنکھیں پسندنہیں کی جارہیں جبکہ لپ سٹک میں اورنج اور پنک شیڈز ان رہیں گے۔ اس طرح فارمل وئیر میں لہنگے، گھاگھرے اور شارٹ چولیاں پسندکی جائیں گی، قمیض کی مانند لمبی لمبی چولیاں اب فیشن کاحصہ نہیں رہیں۔ ان ڈریسز کے ساتھ کس کربال باندھنے کی بجائے ذراسٹائل سے ہیئر ٹائے  کریں توزیادہ اچھی لگیں گی۔
    بیس کااستعمال خدوخال کوابھارنے تک محدود کیاجائے گا:
    دوسرے ممالک میں ہرہفتے میک اپ پراڈکٹس اور فیشن ٹرینڈزبدلتے رہتے ہیں جبکہ پاکستان میں لوگ جلد تبدیلی کوقبول نہیں کرتے اس لئے یہاں ٹرینڈزبدلنے میں سالوں لگ جاتے ہیں اور یوں کوئی بھی تبدیلی آہستہ آہستہ اپنی جگہ بناتی ہے مگراب فیشن اور سٹائلنگ میں نمایاں تبدیلیاں نظر آئیں گی مثلاََ 2016میں نیچرل میک اپ لک مقبول ہوگی۔ ویسے توکچھ عرصہ سے لائٹ اور ڈارک میک اپ کا فیوژن چل رہاہے مگراب ینگ لڑکیاں نئے نئے سٹائلنگ ٹرینڈز کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتی ہیں اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے لئے انہیں جلد اپنا لیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب ینگ اور ٹین ایجرز میں نیوڈمیک اپ خاصا پاپولرہورہاہے یعنی 2016میں بیس  کااستعمال کم سے کم کرنے کارحجان بڑھے گا۔ بہتر ہے لیکوئیڈبیس اور فاؤنڈیشن کاانتخاب کریں۔
    شام کی تقریبات کے لئے شمری آئی میک  کریں
    ہمارے ہاں اکثر خواتین کوبیس کے استعمال کااصل مقصد معلوم نہیں․․ اور زیادہ ترخواتین بیس کااستعمال رنگ گورا کرنے کے لئے کرتی ہیں‘ یہ تصور قطعاََ درست نہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ اب خواتین کواس خبط سے باہرنکل آناچاہیے۔ بہترہے آپ اپنی جلد کی حفاظت کریں اور جلد پرداغ دھبے یاپمپلزوغیرہ ہونے دیں۔ اسی طرح بیس کااستعمال محض اپنے خدوخال کوابھارنے کے لیے کریں اوراگر آپ کی آنکھوں کے گرد گہرے حلقے ہوں یاجلد پرداغ دھبے ہوں توانہیں چھپانے کے لئے تھوڑا سا کنسیلر یا فاؤنڈیشن بیس لگالیں مگر خیال رہے کہ جلد پربیس کی تہہ نہ چڑھی ہوبلکہ اس کاتاثر ہلکا پھلکا سارہے۔ اسی طرح دن کے وقت آئی میک نہ ہونے کے برابرہوچنانچہ صرف آئی لائنریاکاجل لگائیں البتہ آپ ڈارک شیڈ میں لپ سٹک لگاسکتی ہیں۔ ریڈ میرون اور نج شاکنگ پنک کورل اور نیون کے تمام شیڈز اس سال ان رہیں گے۔ شام کے تقریبات کے لئے میک اپ میں نسبتاََ تبدیلی کی جاسکتی ہے یعنی آنکھوں کامیک اپ تھوڑا سا ڈارک رکھیں مثلاََ شمری  گلیٹری اور سموکی ، آئی میک اپ کریں جبکہ لپ سٹک لائٹ اور فریش شیڈ میں لگائیں۔
    دوہزار سولہ میں برائیڈل سٹائل
    ہمارے ہاں روایتی دلہنوں کے انداز میں بھی کئی تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں، اب ریڈ اور گولڈکلرز میں برائیڈل ڈریسزکم ہی پسند کئے جاتے ہیں لیکن دوسری طرف دلہنیں بناؤ سنگھارابھی بھی روایتی کرتی ہیں جس سے فیوژن کنفیوژن نمایاں نظر آتاہے۔ مغربی اور عرب ممالک میں بھی دلہنیں رخ جوڑانہیں بلکہ سفید یادیگر ہلکے رنگ پسند کرتی ہیں۔ پاکستان میں بھی یہی گلوبل ٹرینڈ عام ہو رہاہے اور اس کے ساتھ ساتھ دلہنیں اب برائیڈل میک اپ بھی پارٹی میک اپ کی طرح کرنے لگی ہیں اور اب ایسالگتا ہے کہ خواتی کسی حدتک اس کنفیوژن سے باہرنکل آئیں گی۔ ویسے بھی اب پہلے کی طرح ریڈلپ سٹک اور ڈارک آئیزکافیش نہیں رہا۔ اب ینگ لڑکیاں بالوں کے ساتھ بھی کافی تجربے کرتی نظر آرہی ہیں مثلاََ کل ہیئراسیسریز کافی عام ہورہی ہیں اور سمپل لکس تقریباََ آؤٹ ہوچکی ہے اس لئے آپ بریڈز اور بنزبناکرپھول، پرلز  اور بیڈز  وغیرہ بھی لگاسکتی ہیں۔ کرلی  اور میسی  ہیئرسٹائلز کوہی ترجیح دیں برائیڈل ہیئر سٹائل میں بیک کومنگ کی بجائے فرنچ نوٹس  اور ٹوسٹ ہیئر کافی پسند کئے جارہے ہیں جن سے بال بندھے رہتے ہیں۔
    2016میں ہیئراپ ڈوز بہت ان ہوں گے
    سٹائل تخلیق نہیں کیا جاتابلکہ آپ کی شخصیت میں موجود ہوتاہے اس لئے آپ اپنی مرضی سے جوبھی ہیئر سٹائل پسندکریں، اسے خوداعتمادی سے اپنائیں۔ ویسے اب موٹے اور پتلے کرلز کافیشن بالکل آؤٹ ہوچکاہے۔ البتہ آپ ہیئر برش کی مدد سے بالوں کوہلکی سی ویولک  دے سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہیئر اپ ڈوزبہت ان ہیں یعنی آپ اپنے چہرے کی بناوٹ کے مطابق سنیٹریاسائیڈمانگ نکال کربالوں کوہلکا ساٹوسِٹ کرسکتی ہیں، ہلکی سی بیک کومنگ کے ساتھ سائیڈبن  بھی اچھا لگے گا۔ اگرآپ سٹوڈنٹ ہیں توبالوں کوآئرن سے سٹریٹ کرنے علاوہ ہیئر ایکسٹنسو  جیسا ٹڑیٹمنٹ بھی لے سکتی ہیں تاکہ روزانہ نئے نئے ہیئر سٹائل بنانے میں زیادہ وقت ضائع نہ ہو۔

    آرڈر

    b

    c