• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل

    نیم کے سات حیرت انگیز فائدے

    a

    نیم کا استعمال طبی مقاصد کے لیے صدیوں سے ہوتا چلا آ رہا ہے اور خصوصا برصغیر میں اس کی طبی اہمیت مسلمہ ہے۔

    جلد ی مسائل کے حل اور خوبصورتی میں اضافہ کے لیے نیم کے پتے مجرب سنخے ہیں۔

    اس کے کچھ فوائد مندرہ ذیل ہیں۔۔۔

    نیم کے پتے پانی میں ابال لیں ۔ جب پتے نرم ہو جائیں اور پانی سبزی مائل ہو جائے تو پانی چھان لیں۔ غسل کرتے وقت نیم کا پانی دوسرے پانی مٰں ملا لیں۔ اس سے جلد کے انفیکشن اور کھجلی سے نجات مل جائے گی۔

    جلد کے دانوں کے خاتمہ کے لے مندرجہ بالا طریقہ سے ابا لے گئے پانی میں روئی بھگو کر متاثرہ جگہ پر لگائیں۔ آپ کے پانی کو کھیرے یا دہی کے ساتھ ملا کر بھی متاثرہ جگہ پر لگا سکتے ہیں۔

    نیم کے پانی کو چہرے کی جلد پر لگانے سے جلد جھریاں سے محفوظ رہتی ہیے اور رنگت بھی نکھر جاتی ہے۔

    خشک جلد کو تازہ کرنے کے نیم پائوڈر میں چند قطرے انگور کا رس ڈال کر متاثرہ جاگہ پر لگائیں اور تقریبا دو منٹ تک لگائے رکھنے کے بعد پانی سے دھو لیں۔

    چہرے کے کیل مہاسوں کے علاج کے لیے نیم کے پتوں اور مالٹے کے چھلکے کو اکٹھا کوٹ لیں اور اس میں شہد ، سویا ملک اور تھوڑا سا دہی شامل کر لیں، اس آمیزے کو ہفتہ میں کم از کم تین دفعہ استعمال کریں۔

    بالوں کو مضبوط اور صحت مند کرنے کے لیے نیم کے تیل سے بالوں کی جڑون میں مالش کریں خیال رکھیں کہ بال ٹوٹنے نہ پائیں۔

    سر کی خشکی دور کرنے کے لیے نیم کے پائوڈر کو پانی میں مکس کر لیں اور اسے سر کی جلد پر ایک گھنٹہ لگا رہنے دیں اس کے بعد شیمپق سے بالوں کو اچھی طرھ دھو لیں۔آرڈر

    b

    c