• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل

    نزلہ زکام سے پریشان ہونا چھوڑیئے

    a

    اہور(نیوز ڈیسک) بدلتے موسم کے اثرات یقینا کبھی کبھی خطرناک بھی ہوتے ہیں لیکن نزلہ زکام سے پریشان ہونے کے بجائے زیر نظر آسان تجاویز پر عمل کریں تو بڑی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں، ماہرین کہتے ہیں نزلے کی دو قسمیں ہیں ، ایک گرمیوں کا نزلہ اور ایک سردیوں کا نزلہ۔وہ نزلہ جس میں بہت زیادہ چھینکیں آتی ہیں،آنکھوں اور ناک میں بہت زیادہ خارش ہوتی ہے اور ساتھ ہی پتلا پانی کی طرح نزلہ بہتا ہے یہ ایک مختلف نزلہ ہے اور اس کی وجوہات بھی مختلف ہوتی ہیں۔اس نزلے کی ایک وجہ قوت مدافعت میں کمی اور اعصابی نظام کا کمزور ہونا ہے- اس کے علاوہ یہ ناک کی جھلی میں پیدا ہونے والی خشکی کی رجہ سے بھی ہوتا ہ۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے ناشتے میں دودھ کا استعمال روزانہ کریں-

    چائے٬ کافی یا سبز چائے جیسے گرم مشروبات کا استعمال گرمیوں میں کم کریں یا پھر غیر ضروری نہ کریں- اس کے علاوہ تمباکو اور چھالیہ بھی نہ کھائیں اور ساتھ ہی لہسن ادرک کا استعمال بھی کم کردیں کیونکہ یہ جسم میں گرمی اور خشکی پیدا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ روزانہ ورزش کیجیے تاکہ آپ کے دورانِ خون میں اضافہ ہو اور اس طرح آپ کی قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ ہوگا۔ماہرین کے مطابق جب آپ کو چھینکیں شروع ہوں تو گرم پانی میں نمک ڈال کر اس سے گلے اور ناک کو اچھی طرح دھوئیں تاکہ جراثیموں کا خاتمہ ہوسکے۔ اس کے علاوہ 5 گرام بیدانہ لے کر گرم پانی میں بھگو دیں اور اس کے بعد پانی کو چھان کر صبح و شام 5 سے 7 دن پئیں٬ اس سے بھی آپ کے نزلے اور چھینکوں میں کمی ہوجائے گی‘ تاہم گلے کی خراش انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے ۔گلے کی خراش سے آرام کے لیے املتاس کا گودہ ایک کپ میں ابالیں اور چھان کر اس کے غرارے کیجیے- بہت جلد آپ کا انفیکشن کنٹرول ہوجائے گا- رات جلدی سوئیے اور صبح جلدی اٹھیے٬ ورزش کیجیے اور اپنا تازہ غذا کھائیے- اس طرح آپ کو الرجی سے نجات مل جائے گی۔نزلے کی دوسری قسم کے بارے میں ماہرین صحت کہنا ہے کہ یہ نزلہ بلغم والا ہوہتا ہے- اس میں گلا خراب ہوتا ہے٬ گلے میں درد ہوتا ہے٬ بلغم بہت زیادہ ہوتی ہے اور جب کھانسی ہوتی ہے تو بغلم بہت زیادہ گاڑھا نکلتا ہے‘اس نزلے میں وہ لوگ مبتلا رہتے ہیں جو سست ہوتے ہیں اور اپنے جسم کو ہلاتے نہیں ہیں- صبح دیر تک سونا بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہے- اس کے علاوہ رات میں غسل کرنا٬ بالوں کو خشک نہ کرنا٬ ایسے کپڑے پہننا جو بہت زیادہ کھلے ہوں اور بہت زیاد دہی٬ چاول٬ آئسکریم اور کولڈرنک استعمال کرنے والے افراد بھی اس نزلے کا شکار بنتے ہیں ‘ ایسے لوگوں کو چاہیے کہ ہمیشہ اپنے جسم کو گرم رکھیں٬ دوپہر 2 بجے سے پہلے غسل کریں اور کھانے میں دہی٬چاول اور کولڈرنک سے پرہیز کریں- اپنے جسم کو گرم رکھیں اور سردیاں ہوں تو موزے بھی پہن کر رکھیں۔“ اس کے علاوہ 5 گرام گلِ بنفشہ نامی بوٹی کو ایک کپ پانی میں ابال کر پئیں- 8 یا 10 دن سے زیادہ کوئی بھی دوائی بغیر معالج کے مشورے کے استعمال نہ کریں۔

    آرڈر

    b

    c