• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    میک اپ کیسے کرنا چاہیے

    a

    میک اپ ہمیشہ واٹر پروف کرنا چاہیے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ٹشو پیپر سے چہرے کو صاف کرنے کے بعد برف کسی کپڑے وغیرہ میں ڈال کر دس سے پندرہ منٹ تک ملیے۔ اس کے بعد چہرے کو پانی سے دھو لیں اور پھر تولیے سے خشک کر لیں۔ تولیہ رگڑ کر استعمال نہ کریں۔ پھر آپ کلینزنگ سے چہرہ صاف کریں اور اس کے بعد میک اپ کرنا شروع کریں۔ یہ واٹر پروف میک اپ کرنے کا طریقہ ہے۔
    واٹر پروف میک اپ کرنے کے بعد میک اپ نہیں اترتا۔ یعنی 24 گھنٹے تک میک اپ خراب نہیں ہوتا۔ واٹر پروف میک اپ کے لیے چہرے کو پہلے کلینزنگ سے صاف کرنا چاہیئے۔ پھر فاونڈیشن لگائیں۔ چہرے پر فاونڈیشن لگاتے وقت فیس پاوڈر لگائیں اور پھر درج روج  لگائیں۔ پھر شائنر لگائیں، یا بلش اون بلش اون لگائیں اور پھر آنکھوں کا میک اپ کرنا شروع کریں۔ سب سے پہلے آئی لش پر مسکارا لگائیں۔ پھر آئی شیڈو پپوٹوں پر لگائیں۔ آئی شیڈو ہمیشہ ڈریسز کے مطابق لگائیں۔
    اب آئی لائنر لگائیں۔ آئی لائنر ، آئی لش کی اوپر کی جلد پر لگائیں اب آئی لش جو نیچے ہے اس کے پیچھے کی جلد پر آئی برو پنسل لگائیں پھر ہونٹوں پر لپ اسٹک لگائیں۔ لپ اسٹک کپڑوں کے رنگ کے مطابق لگائیں۔ ڈرائی میک اپ ہمیشہ پاوڈر میں کیا جاتا ہے۔ یعنی شیڈو تمام پاوڈر میں ہو۔ بلش اون کریم میں نہ ہو۔ وہ بھی پاوڈر میں ہو یعنی تمام چیزیں پاوڈر میں ہوں اور دن کے وقت کیا جانے والا میک اپ ڈارک نہ ہو۔ ہمیشہ کریم میں ہونا چاہیے۔ اور رات کے وقت میک اپ ڈارک ہونا چاہیے۔
    میک اچھا تبھی ہو سکتا ہے اگر آپ میک اپ کا سامان اچھی کوالٹی کا خریدیں۔ آج کل بازار میں میک اپ کی عام سی چیزیں بھی فروخت ہوتی ہیں جن کے استعمال کے بعد چہرے کی رنگت سیاہ پڑ جاتی ہے جلد بھی خراب ہو جاتی ہے اور چہرے پر چھائیاں بھی پڑ جاتی ہیں۔ درجہ ذیل کمپنیاں میک اپ کا عمد ہ سامان تیار کرتی ہیں۔ مارڈایلزبتھ، آرڈن آرڈینا، بیلنا ابینسن اور میکس فیکٹر وغیرہ کا تیار کردہ سامان عمدہ معیار کا حامل ہوتا ہے۔ اور پھر ان کے سامان میں ورائٹی بھی بہت ہوتی ہے۔ میک اپ کیلیے درجہ ذیل اشیا استعمال کی جاتی ہیں اور اچھے میک اپ کے لیے ان تمام اشیا کا پاس موجود ہونا بہت ضروری ہے۔
    مسکارا۔ Mascara
    فاونڈیشن۔ Foundation Cream
    اسکن ٹونک۔ Skin Tonic
    کلینزنگ ملک۔ Cleansing Milk
    آئی لائنز۔ Eye Lines
    کم پیک پاوڈر روج۔ Cimpake Powder Roge
    بلش اون۔ Blash On
    آئی شیڈو۔ Eye Shadow
    ہیڈ کریم یا لوشن۔ Head Cream / Lotion
    موسچرائزر۔ Moschariser
    کولڈ کریم۔ Cold Cream
    لپ گلوز۔ Lip Glavz
    فیس پاوڈر۔ Face Powder
    لپ اسٹک کے مختلف شیڈز۔

    آردر

    b

    c