• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • متفرق

    میرا اپنا دین ھے

    a

    صبح کے تین بجے تھے اور میں گھر والوں سے الوداعی سلام لے کر رخصت ہوا کچھ دیر بعد ویگن تیار تھی اور سفر شروع ہوگیا

    میں نے ڈرائیور سے کہا کہ میں نے فجر کی نماز پڑھنی ہے راستے میں کوئی مسجد دیکھ کر روک لینا
    ابھی فجر میں بیس پچیس منٹ باقی تھے ایک پٹرول پمپ پر گاڑی رکی ڈرائیور اتر کر پٹرول ڈلوانے لگا

    پھر میرے شیشے کے قریب آیا اور بولا مولوی آجا نماز پڑھ لے
    میں نے گھڑی پر نظر ڈالی اور کہا کہ ابھی تو فجر کا وقت داخل نہیں ہوا بیس منٹ باقی ہیں
    بولا مسافر کے لئے اتنی چھوٹ ھے تھوڑا پہلے یا بعد میں پڑھ سکتا ھے
    میں نے کہا کہ جب وقت داخل ہی نہیں ہوا تو کیسے پڑھ لوں
    بولا میں تو اتنے عرصے سے پڑھ رہا ھوں
    آپکی نہیں ہوتی تو نہ پڑھو پھر نہ کہنا گاڑی نہیں روکی
    اور جیب سے ٹوپی نکال کر سر پر لی اور مسجد کی طرف بڑھ گیا ،
    ،،،،،،،،،،،،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،،،،،،،،،،،،،،،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،،،،،،،،،
    نماز کا وقت ہوگیا میں ٹرین تھا قریب اسٹیشن آنے والا تھا اس کا انتظار کرنے لگا
    اتنی دیر میں ایک صاحب کی برتھ سے آواز آئی
    مولوی صاحب نماز پڑھ لو نماز کا ٹائم ہوگیا ھے
    میں نے کہا ابھی قریب ہی بڑا اسٹیشن آنے والا ھے وہاں اتر کر نماز پڑھتا ہوں
    اس نے برتھ پر بیٹھے بیٹھے ہی قبلے سے الگ سمت نماز کی نیت باندھ لی

    جب وہ نماز کا سلام پھیر چکا تو میں نے اس سے کہا کہ نماز میں کھڑا ہونا اور قبلہ رخ ہونا فرض ہے
    وہ مسکرا کر بولا
    میں تو کتنے عرصے سے سفر کرتا آرہا ہوں اور ایسے ہی پڑھتا ہوں
    میری تو ہوجاتی ھے

    اسے دیکھ کر مجھے ایک واقعہ یاد آگیا

    ایک آدمی بغیر وضو کے نماز پڑھنے لگا تو کسی نے روکا کہ بھائی نماز نہیں ہوتی بغیر وضو کے

    تو وہ بولا بھائی میں تو دس سال سے پڑھ رھا ہوں میری تو ہوجاتی ھے.
    آپ کی نہیں ہوتی کیا؟؟؟؟

    یہ سب مولویوں کی باتیں ھیں۔

    آردر

    b

    c

    About the author

    Tehreem Fatima

    Add Comment

    Click here to post a comment

    Your email address will not be published.