• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • پکوان

    مغلیہ قورمہ

    a

    اجزاء
    مرغی کا گوشت —– ایک کلو
    پیاز (سلائس کاٹ لیں) —– دو عدد
    لہسن ادرک پیسٹ —– ایک کھانے کا چمچ
    نمک —– حسب ذائقہ
    الائچی پاؤڈر —— آدھا چائے کا چمچ
    بادام پاؤڈر —– دو کھانے کے چمچ
    آلو بخارے (بھگو دیں) —– دس عدد
    دہی (پھینٹ لیں) —– آدھا کپ
    ثابت گرم مصالحہ —– ایک کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر —— آدھا چائے کا چمچ
    لال مرچ پاؤڈر —– ایک کھانے کا چمچ
    سیاہ مرچیں (کٹی ہوئی) —– آدھا چائے کا چمچ
    دھنیا پاؤڈر —– ایک کھانے کا چمچ
    کشمش —– بیس عدد
    پستے —— پندرہ عدد
    بادام —– دس عدد
    کریم —– آدھا کپ
    تیل —– تین چوتھائی کپ

    ترکیب:
    ایک سوس پین میں تیل گرم کریں- پیاز براؤن کر کے نکال لیں اور کچل لیں- سوس پین میں باقی تیل میں ثابت گرم مصالحہ٬ گوشت٬ لہسن٬ ادرک پیسٹ فرائی کریں-
    نمک٬ لال مرچ پاؤڈر٬ ہلدی پاؤڈر٬ دھنیا پاؤڈر ڈال کر بھونیں ایک کپ پانی ڈال کر گوشت گلا لیں- دہی ڈال کر بھونیں- الائچی پاؤڈر٬ براؤن کی ہوئی پیاز٬ آلو بخارے٬ بادام کا پاؤڈر کٹی ہوئی سیاہ مرچیں ڈالیں-
    کریم ڈال کر احتیاط سے مکس کر کے دم پر لگا دیں-
    کشمش٬ بادام٬ پستوں کو گرم تیل میں فرائی کر کے مغلیہ قورمہ ڈالیں تافتان٬ نان کے ساتھ پیش کریں

    آرڈر

    b

    c

    About the author

    Tehreem Fatima

    Add Comment

    Click here to post a comment

    Your email address will not be published.