• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل

    لہسن بالوں کیلئے مفید

    a

    اسلام آباد(نیوزڈیسک) لہسن چونکہ زیادہ تر کھانے میں پکایا جاتا ہے اس کا فائدہ کھانے کے علاوہ بہت کم لو گ جانتے ہیں ، آپ کو یوں تو سب نے کوئی نہ کوئی فائدہ بتایا ہو گا لیکن ہم آپ کو اس کا ایک ایسا فائدہ بتانے جارہے ہیں جو یقیناً جاننے کے بعد آپ ضرور ایک بار ٹرائی کریں گے ،لہسن کے یوں تو فوائد بے شمار ہیں مگر شاید آپ جانتے نہیں کہ لہسن بالوں کے لئے بھی اکسیر کا درجہ رکھتا ہے ۔بالوں کی صحت اور افزائش کے لئے ہم آ پکو لہسن کے کچھ ایسے ٹوٹکے بتا رہے ہیں جن سے یقینی فائدہ حاصل ہو گا ۔گنج پن کوروکن کے لئے عمر کے ایک حصے میں پہنچ کر آپ کے بال زیادہ گرنا شروع ہو جاتے ہیں ، اگر آ پ کے بال گر رہے ہیں تو اور آپ تیزی سے گنچ پن کا شکار کی جانب بڑھ رہے ہیں تو پریشان نہ ہو ں بلکہ لہسن کے جوے زیتون کے تیل میں ڈال کر سات دن کے لئے دھوپ میں رکھ دیں ۔ آٹھویں دن سے لہسن والا زیتون کا تیل رات میں لگائیں اور صبح دھولیں ۔کچھ ہیں دنوں میں واضح فرق دیکھنے کو ملے گا ۔ سفید بالوں کے لئے انسان کی جوں جوں عمر بڑھتی جاتی ہے اسی طرح بال سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں ، اگر وقت سے پہلے بال سفید ہو نا شروع ہو گئے ہیں تو چند کالی مرچیں اور لہسن کے جوے ناریل کے تیل میں مکس کر لیں ۔اس تیل کو لگانے سے پہلے ہلکا سا گرم کر لیں چند روز تک با قاعدگی سے استعمال کریں آپ خود فرق دیکھیں گے شیمپوں میں لہسن اگر رو زانہ کے اسعتمال ورالے شیمپو میں لہسن اور شہد مکس کر دیا جائے تو اس سے بھی بالوں کی نشوو نما ہونا شروع ہو جاتی ہے جکبہ شہد کیوجہ سے بالوں کو ایک اچھا کنڈیشنر بھی مل جاتا ہے

    آرڈر

    b

    c