• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • فیشن

    لپ سٹک کے رنگ کیا بتاتے ہیں

    a

    صدیوں قبل امراء کی بیگمات نے مختلف پتھروں کو پیس کر اس سفوف کو ہونٹوں پر سجا کر خودنمائی میں مقام حاصل کرتی تھیں لیکن آج یہ فیشن کا لازمی جزو بن چکی ہیں۔ آئیے آپ کو اس دلچسپ پہلو سے آگاہ کرتے ہیں کہ لپ سٹک کے رنگ آپ کی شخصیت کے کس پہلو کو ظاہر کرتی ہے۔ 1 :سرخ کلر: سرخ رنگ فوری طور پر آپ کے فیچرز کا اظہار کرتا ہے، سرخ لپ سٹک کا سیدھا اور سادہ مطلب یہ ہے کہ ’’مجھے دیکھو‘‘ یہ رنگ ظاہر کرتا ہے کہ آپ بہت ہی پرجوش، حساس، پراعتماد اور توانائی سے بھرپور ہیں۔ 2 :گلابی کلر: یہ رنگ نسوانیت کے تصور کے ساتھ جڑاہوتا ہے اور اس کا استعمال عام طور پر نوجوان لڑکیاں کرتی ہیں، جو لوگ گلابی لپ سٹک استعمال کرتے ہیں وہ بہت ہی معصوم اور مشغلہ گیر ہوتے ہیں۔ 3 :جامنی کلر: یہ رنگ بہت ہی صوفیانہ، باطنی، پراسرار، عارفانہ، امیرانہ اور شاہانہ طرز زندگی کو ظاہر کرتا ہے، اس سے شائستگی بھی جھلکتی ہے۔ 4 :مالٹا کلر: اس رنگ کے استعمال کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ایڈونچرز ہیں اور تلاش کرکے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ 5 : بلیک کلر: اس رنگ کا مطلب یہ ہے کہ آپ بہت بولڈ ہیں اور کچھ بھی کرگزرنے کی صلاحیت سے بھرپور ہیں۔ یہ رنگ عام طور پر پارٹیوں میں استعمال ہوتا ہے۔

    آرڈر

    b

    c

    About the author

    Tehreem Fatima

    Add Comment

    Click here to post a comment

    Your email address will not be published.