• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • پکوان

    لال قلعہ حلیم

    a

    اجزاء

    (گائے کا گوشت ایک کلو ﴿بون لیس

    گیہوں دو سو پچاس گرام

    جو ایک سو پچیس گرام

    تیل دو کھانے کے چمچ

    چنے کی دال ایک کپ

    مونگ کی دال ایک چوتھائی کپ

    مسور کی دال ایک چوتھائی کپ

    ارہر کی دال ایک چوتھائی کپ

    تیل ایک کپ

    ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ

    (پیاز آدھا کپ ﴿تلی ہوئی

    نمک دو کھانے کے چمچ

    (لال مرچ تین کھانے کے چمچ ﴿پسی ہوئی

    ہلدی ایک کھانے کا چمچ

    (دھنیا ایک کھانے کا چمچ ﴿پسا ہوا

    دہی ایک کپ

    (گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسا ہوا

    :حلیم کے ساتھ سرو کرنے کے لیے

    (پیاز حسب ضرورت ﴿تلی ہوئی

    (ہرا دھنیا حسب ضرورت ﴿کٹا ہوا

    (پودینہ حسب ضرورت ﴿کٹا ہوا

    (ہری مرچ حسب ضرورت ﴿کٹی ہوئی

    (ادرک حسب ضرورت ﴿جولین کٹی ہوئی

    لیموں کے سلائس حسب ضرورت

    گھی دو کھانے کے چمچ

    ترکیب

    پہلے گیہوں اور جوکو رات بھر کے لیے دو کھانے کے چمچ تیل میں بھگو کر رکھیں۔

    اب اسے بلینڈ کر لیں۔

    پھر چنے کی دال، مونگ کی دال، مسور کی دال اور ارہر کی دال کو چار سے پانچ گلاس پانی کے ساتھ پکائیں، یہاں تک کہ دالیں گل جائیں۔

    اب انھیں ٹھنڈا کرکے بلینڈ کر لیں۔

    پھر ایک کپ تیل گرم کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ، پیاز، نمک، پسی لال مرچ، ہلدی، پسا دھنیا اور دہی ڈال کر بھونیں۔

    اب اس میں گائے کا گوشت اور آٹھ سے دس گلاس پانی ڈالیں اور ڈھک کر پکائیں، یہاں تک کہ گوشت گل جائیں۔

    پھر گوشت کو چمچ سے گھوٹیں اور اسے بلینڈ کی ہوئی دالوں کے ساتھ مکس کریں اور ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں اور ہاتھ سے چمچ چلاتے رہیں۔

    آخر میں اس میں پسا گرم مصالحہ شامل کرکے چمچ چلائیں۔

    پھر اسے تلی پیاز، ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچ، ادرک، لیموں کے سلائس اور دو کھانے کے چمچ گھی کے ساتھ سرو کریں۔

    آرڈر

    b

    c

    About the author

    Tehreem Fatima

    Add Comment

    Click here to post a comment

    Your email address will not be published.