• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    فیشل

    a

    گیہوں:۔
    دو چمچ گیہوں کا آٹا لے کر پانی میں گاڑ ھا پیسٹ تیار کر لیں اسے ہلکا سا گرم کر کے اس میں ایک چمچ شہد ملا کر چہرے پر لگائیں گیہوں میں پائے جانے والے فائبر جلد کے مردہ خلیوں کو صاف کر دیتا ہے شہید جلد میں کھچاؤ پیدا کر کے جلد میں خون کا دورہ بڑھا دیتا ہے، یہ نسخہ باقاعدہ استعمال کر نے سے جلد تند رست اور خوبصورت بنی رہتی ہے۔

    میدہ:۔
    دو چمچ میدے کو دودھ میں ملا کر گرم کر لیں ٹھنڈا کر کے اس میں عرق گلاب ملا کر چہرے پر لگائیں دس پندرہ منٹ بعد چہرے کو نیم گرم پانی سے دھو لیں، میدہ جلد میں کھچاؤ پیدا کر کے خون کے دونیے میں اضافہ کر تا ہے اور مردہ خلیوں کو اچھی طرح سے نکالتا ہے۔ دودھ اچھی قسم کا کلینزہے عرق گلاب میں پائے جانے والے عناص جلد کو غذائیت دیتے ہیں اس میں موجود وٹامن ای اینٹی آکسی ڈینٹ کا کام کرتا ہے۔

    لوکی:۔
    دو چمچ لو کی کا رس دو چمچ پپیتے کا گودا، اک عدد بادم، آٹھ دس عدد انگور ان سب کو اچھی طرح پیس کر ملا لیں اس میں ایک چمچ عرق گلاب ملا کر چہرے پر لگائیں دس پندرہ منٹ کے بعد چہرہ دھو لیں ۔
    لو کی ، پپیتا، بادام اور انگور میں پائے جانے والے عناصر عام جلد کو غذائیت فراہم کرتی ہیں جس سے جلد خوبصورت بنی رہتی ہے۔

    آردر

    b

    c