• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    فیشل ویکسنگ

    a

    چہرے کی  خوبصورتی میں اضافہ کے لیے
    عموماً لڑکیاں چہرے پر موجود غیر ضروری بالوں کے لیے بہت حربے اپناتی ہیں۔مگر فیشل ویکسنگ سب سے محفوظ اور موثر طریقہ ہے۔یہ نہایت آسان عمل ہے۔لیکن اگر اس میں احتیاط نہ کی جائے تو چہرے کی جلد مختلف انفیکشنز کا شکار ہو سکتی ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ کسی ماہر بیوٹیشن کی مدد حاصل کریں جو چہرے پر استعمال کریں جو چہرے پر استعمال ہونے والی بیوٹی پراڈکٹس سے متعلق آپ کو درست گائڈ لائن دے۔فیشل ویکسنگ چہرے کہ غیر ضروری بالوں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کی جلد کو اگلے کئی ہفتوں تک نرم و ملائم بھی رکھتی ہے۔
    دراصل فیشل ویکسنگ سے بالوں کو جڑ سے اکھاڑا جاتا ہے۔جس کی وجہ سے چہرے پر بال دوبارہ جلدی نمودار نہیں ہوتے۔جبکہ دیگر طریقوں سے جلد کی اوپری سطح سے بالوں کو صاف کیا جاتاہے۔ جس سے جلد کھدری اور سخت ہوجاتی ہے۔
    آپ چہرے کے جس حصے سے بال اتارنا چاہتی ہیں وہ اپنی بیوٹیشن کو پہلے ہی بتادیں تاکہ اسے اندازہ ہو کہ اسے چہرے کے کن حصوں کو فوکس کرنا ہے۔مثلاً اگر آپ آئی برو کے بال ویکس کروانا چاہتی ہیں تو صرف اس حصے پر ہی ویکس کروائیں تاکہ چہرے کے دوسرے حصے متاثر نہ ہوں ۔ویکس سے آپ کے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور آپ کے بالوں کی نشونما میں کمی ہوتی جائے گی۔ویکس سے بال پیدا کرنے والے غدودوں کی کارگردگی متاثر ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب بالوں کی نشونما بالکل رک جاتی ہے۔مگر یہ تبدیلی چند ہفتوں یا مہینوں میں آتی اس کے لیے برسوں بھی لگ سکتے ہیں۔
    فیشل ویکسنگ سستا طریقہ:
    ویسے تو چہرے کے غیر ضروری بالوں کے خاتمے کے لیے لیزر بھی کافی مقبول ہے لیکن یہ خاصہ مہنگا طریقہ ہے۔جبکہ ویکسنگ کا طریقہ مہنگا بھی ہے اور قدرے محفوظ بھی۔خواتین فیشل ویکسنگ میں خود بھی اتنی مہارت حاصل کر لیتی ہیں۔کہ بیوٹی سیلونز پر پیسے خرچ کرنے کی بجائے ۔خودی گھر پر ویکس کر لیتی ہیں۔
    چہرے کی خوبصورتی نکھارنے کے لیے فیشل بھی اہم ہے۔
    فیشل سے جلد صاف ستھری اور بیرونی اثرات سے پاک ہوجاتی ہے۔خواتین کو چاہیئے کہ ہر تین سے پانچ ہفتے کے بعد فیشل کروائیں۔اس سے آپ کی جلد صحت مند اور چمک دار دکھائی دے گی۔اکثر سٹریس کی وجہ سے بھی چہرے پر دانے بن جاتے ہیں یا بلیک ہیڈز یا وائٹ ہیڈز موجود ہوں تو فیشل کے بعد اکثر پمپلز اور دانے وغیر بن جاتے ہیں۔
    مگر باقاعدہ فیشل سے آپ کی جلد ان مسائل سے محفوظ رہتی ہے۔اگر آپ گھرپر استعمال کرنے کے عادی ہیں تو فیشل کا رزلٹ دیر پا ہوگا۔کچھ لوگوں کی جلد پر فیشل کا اثر فوراً نمودار ہوجاتا ہے۔لیکن اگر کسی قسم کے جلدی مسائل ہوں تو پھر فیشل کا اثر کچھ وقت کے بعد محسوس ہوتا ہے۔

    آرڈر

    b

    c