• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • متفرق

    عورتوں کے مقابلے میں مرد زیادہ جھوٹے

    a

    برطانیہ میں کیئے گئے ایک سروے کے مطابق عورتوں کے مقابلے میں مرد نہ صرف زیادہ جھوٹ بولتے ہیں

    بلکہ انہیں اس پر ندامت بھی نہیں ہو تی ہے۔ برطانیہ میں مرد سب سے زیادہ جھوٹ بولتے ہیں کہ ان کے پاس پینے کے لئے

    کچھ زیادہ نہیں ہے۔ یہ سروے لندن کے سائنس میوزیم نے کیا ہے جس میں تین ہزار لوگوں نے شرکت کی ہے۔

    سروے کے مطابق جائز ے میں یہ بات بھی واضح ہو ئی ہے کہ ایک عام برطانوی مرد ہر روز دن میں تین جھوٹ بولتا ہے اور اس تناسب سے وہ سال میں ایک ہزار بانوے جھوٹ بو لتے ہیں۔

    مردوں کے مقابلے میں متوسط برطانوی عورتیں دن میں دو جھوٹ بول کر دیانتداری کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ ایک متوسط عورت سال میں 728 مرتبہ چھوٹ بو لتی ہے۔ سروے کے مطابق زیادہ تر جھوٹ لوگ ماں سے بولتے ہیں۔

    جن میں 25 فیصد مر د اور 20 فیصد عورتیں شامل ہیں۔ 55 فیصد برطانوی مرد یہ سمجھتے ہیں کہ چاہے

    عورتیں کم جھوٹ بولیں مگر مردوں کی نسبت زیادہ بہتر طریقے سے جھوٹ بو لتی ہیں۔

    آردر

    b

    c