• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • خواتین کے مخصوص مسائل

    عورتوں کے امراض کا علاج

    a

    حیض کا رک جانا:۔
    جب عورت کو کھل کر حیض نہ آئے یا تکلیف سے آنے یا بالکل بند ہو جائے تو اس ے کئی قسم کے امراض پید ا ہو جائے ہیں۔
    مثلاَ سر درد، سر چکرانا، فساد خون کے امراض، خارش اور پھنسیاں وغیرہ ۔
    علاج:۔1
    سونف        25گرام

    گڑ            25گرام
    ایک لیٹر پانی میں ابالیں جب ایک پیالی رہ جائے تو چھان کر صبح و شام گرم پئیں۔

    علاج:۔2
    بادام           10گرام
    کشمش        20گرام
    ناریل          10گرام
    چھوہارے     3عدد
    حیض کے دنوں میں روزانہ گرم دودھ کے ساتھ کھائیں۔
    علاج:۔3 ایام ماہواری سے ایک ہفتہ پہلے صبح و شا م25گرام سونف دودھ کے ساتھ لیں۔
    اگر حیض سے درد آتا ہو تو حیض کے دنو ں میں گاجر کے بیج 15گرام، گڑ25گرام
    دو گلاس پانی میں ابالیں ۔ جب پانی آدھا رہ جائے تو چھان کر پئیں۔ در د ختم ہو جائے گا۔
    آلو ، مسور اور خشک غذائیں حیض کو روکتی ہیں ان سے ایام کے دنوں پرہیز کریں۔

    آردر

    b

    c