• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    صحت و خوبصورتی

    a

    نوجوانوں کا ایک بڑا پریشان کن مسئلہ چہرے کے دانے ہیں ان سے نمٹنے کیلئے سرکہ اور پانی کی برابر مقدار مکس کریں اور اسے ٹونر کے طور پر استعمال کریں۔ آنکھوں کے اردگرد نہ لگائیں۔

    ہربل ماہرین کے مطابق فیشل میں بھاپ لیتے ہوئے پانی میں چند قطرے سیب کا سرکہ ڈالیں یہ جلد کی گہرائی تک صفائی کرکے اسے چمکدار اور صحت مند کرتا ہے۔

    زمانہ قدیم میں وزن کم کرنے کے لئے سیب کا سرکہ ایجیپٹین کی خوراک کا اہم جزو رہا ہے۔ نہار منہ ایک چمچ سیب کا سرکہ ایک گلاس پانی میں ملا کر پینا، یا ہر کھانے سے پہلے پینا وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ کیونکہ یہ جسم میں جمع شدہ اضافی چکنائی کو جلانے میں مدد دیتا ہے۔

    کھانسی کا مسئلہ حل کرنا ہو تو ایک چوتھائی کپ سرکہ، ایک کپ شہد کو ایک کپ گرم پانی میں مکس کرکے رکھ لیں اور دن میں چھ سے آٹھ چمچ لیں۔

    رومیوں کے دور سے سرکہ بالوں کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ یہ قدرتی کنڈیشنر کا کام کرتا ہے اور بالوں کی چمک بڑھاتا ہے۔ اسے لگانے کا بہترین طریقہ ہے کہ ایک کپ پانی میں ایک کھانے کا چمچ سرکہ ملا کے شمپو کرنے اور بال دھونے کے بعد اسے بالوں پر کچھ منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر بال دھو لیں۔

    انسونیمیا کے لئے تین چمچ سیب کا سرکہ ایک کپ خالص شہد میں مکس کریں سونے سے پہلے اور ہر آدھا گھنٹہ بعد ایک چائے کا چمچ ا ستمال کریں۔

    جل جانے کی صورت میں متاثرہ حصے پر دن میں دو مرتبہ سرکہ لگائیں۔

    اگر آپ کو نیلز فنگس انفیکشن ہے تو ایک حصہ سرکہ اور دو حصے پانی کے ملائیں اور اس میں اپنا ناخن روزانہ پندرہ منٹ تک ڈبوئیں۔ آہستہ آہستہ فنگس انفیکشن ختم ہو جائے گا۔

    جلد کی خشکی اور خارش سے نجات کیلئے دو کھانے کے چمچ سرکہ غسل کے پانی میں شامل کریں۔

    کچن میں کھانا پکاتے ہوئے اگر آپ کی جلد جل جائے تو فوری طور پر کپڑا سرکہ میں بھگو کے متاثرہ جگہ پر رکھنے سے سکون ملتا ہے۔

    سانسوں کی ناگوار بُو دور کرنی ہو تو آدھا چائے کا چمچ سیب کا سرکہ، ایک کپ پانی میں مکس کریں اور اس مکسچر سے غرار ے کریں۔

    قبض کا مسئلہ حل کرنے کیلئے دو کھانے کے چمچ سیب کا سرکہ آٹھ اونس پانی میں مکس کریں اور دن میں تین دفعہ پیتے ہوئے اس مکسچر کو ختم کریں۔

    آردر

    c