• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    شہد، صابن ، اور گلیسرین لائے چہرے پر نکھار

    a

    چہرہ صاف رکھنا بھی ایک فن ہے جس کے لیے مہنگی کریموں ، دوائیوں  اور ماہرین سے مہنگی فیس کے عوض مشورے  لینے سے زیادہ ضروری گھریلوں اشیاء کے مناسب استعمال کی آگاہی ہے۔ اگر روز مرہ کے استعمال کی چیزوں کے خاصیات سے واقفیت ہو تو بہت سے مسائل ڈاکٹر اور ماہرین سے ملے بغیر اور فیس اور دوائیوں کی مد میں سینکڑوں روپے خرچ کیے بغیر چہرے کی صفائی اور دیگر مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔

    شہد ، صابن ، اور گلیسرین کم و بیش ہر گھر میں آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں کیوں کہ معمول کی زندگی میں ان کی ضرورت بیشتر پڑتی رہتی ہے۔  ان تین اشیاء کے علیحدہ علیحدہ استعمال کے فوائد مختلف ہیں لیکن اگر ان کو مناسب مقدار میں ملا کر استعمال کیا جائے تو چہرے کی جلد کی شفافیت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔  اس کے استعمال کا طریقہ کچھ اس طرح ہے کہ چار چمچ شہد،  ایک بڑا چمچ صابن کا محلول (یعنی پانی میں حل شدہ صابن جو لیکوڈ بن گیا ہو) اور آدھا کپ گلیسرین جو کسی بھی میڈیکل اسٹور سے باآسانی مل سکتی ہے۔  ان تینوں اشیاء کو باہم ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں ۔ فیس اسپنج کی مدد سے اس محلول کو چہرے پر آہستگی سے ملیں اور چند منٹ کھلی فضا میں اسے خشک کرنے کے بعد گرم پانی سے چہرہ دھو لیں ۔ چہرے کی شفتگی دو چند ہو جائے گی۔

    آردر

    b

    c