• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • متفرق

    شادی کریں اور موٹاپے سے دور رہیں

    a

    یوکوہاما، جاپان: رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کے کئی فوائد سامنے آئے ہیں لیکن اب یہ معلوم ہوا ہے کہ خصوصاً کنوارے مردوں میں شادی شدہ لوگوں کے مقابلے میں موٹاپے کا خدشہ دُگنا ہوجاتا ہے۔

    یوکوہاما سینٹرل یونیورسٹی کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ شادی شدہ افراد میں میٹابولک سنڈروم سے شکار ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ میٹابولک سنڈروم موٹاپے، بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے اس مجموعے کو کہتے ہیں جس میں مریض کی شریانیں تباہ ہوجاتی ہیں تاہم خواتین اس سے مستثنیٰ ہیں جب کہ شادی شدہ مرد اس مرض کا کم ہی شکار ہوتے ہیں۔

    ماہرین نے کہا ہے کہ شوہر اور بیوی کا رشتہ ایک خوبصورت معاشرتی بندھن تو ہے ہی اور ساتھ ہی یہ شادی شدہ مردوں کو صحتمند بھی رکھتا ہے۔ ماہرین کے خیال میں اس کی وجہ گھریلو سکون، بیوی کی طرف سے دوا کا خیال اور ڈاکٹر تک لے جانے پر اصرار ہوسکتے ہیں۔

    ماہرین نے ٹائپ ٹو ذیابیطس میں مبتلا 180 شادی شدہ اور 90 کنوارے افراد کو بھرتی کیا جن کی اوسط عمر 65 سال تھی۔ تمام افراد کا قد، وزن اور جسم میں چربی کو نوٹ کیا گیا۔ غیرشادی شدہ افراد کے مقابلے میں کنوارے افراد میں موٹاپا 50 فیصد زائد دیکھا گیا۔ شادی شدہ افراد میں میٹابولک سنڈروم کا تناسب 58 فیصد کم تھا جب کہ خواتین میں یہ رحجان نہیں دیکھا گیا۔

    اس تحقیق کے مرکزی مصنف کے مطابق شادی شدہ ایسے افراد جو ذیابیطس کے شکار ہوں وہ عموماً موٹاپے کے شکار نہیں ہوتے۔ اس سے قبل بعض تحقیقی مطالعات سے معلوم ہوا تھا کہ شادی شدہ افراد دل کے دورے کو جھیل کر زندہ رہ جاتے ہیں جب کہ کنواروں میں اس سے مرنے کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔

    آرڈر

    b

    c