• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل

    سیاہی اور پینٹ کے نشان دور کرنے کے ٹوٹکے

    a

    سیاہی کا داغ

    کالی سیاہی کے داغ کے اوپر ٹماٹر ملیں اور واشنگ پاؤڈر سے دھو کر استری کرلیں۔

    نیلے رنگ کی سیاہی پر دودھ اور لیموں کا رس لگائیں پھر دھو کر استری کرلیں۔

    بال پوائنٹ کے نشان پر ہری مرچ لگائیں۔ پھر دھو کر استری کر لیں۔

    ہئیر اسپرے سے بال پوائنٹ کے نشان صاف ہو جاتے ہیں۔

    پینٹ کے نشان

    آئل پینٹ کے نشان سوکھنے سے پہلے تھنر سے صاف کریں۔ تھنر کو اچھی طرح پینٹ میں ملیں تاکہ پینٹ نرم ہو کے نکل جائے۔ پھر اس کو تیز ڈیٹرجنٹ سے دھو لیں۔

    ڈسٹمپر سوکھنے سے پہلے ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں۔ پھر تیز ڈیٹرجنٹ سے دھو لیں۔

      کیچپ، چاکلیٹ، کوکو، میک اپ کے داغ

    کیچپ، چاکلیٹ، کوکو اور میک اپ کے داغ دور کرنے کے لیے دھبے کو پہلے کسی اچھے قسم کے تیز لیکوئیڈ ڈیٹرجنٹ سے صاف کر لیں۔ اس سے دھبے کی چکنائی صاف ہو جائے گی۔ پھر پانی میں بلیچ ملا کر دھبے کا نشان صاف کر لیں۔ بلیچ استعمال کرنے سے پہلے کپڑے کے کسی چھپے ہوئے حصہ پر اس کو لگا کر یقین کرلیں کہ کپڑے کا رنگ خراب نہیں ہوتا۔

    آردر

    b

    c