• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    سوفت میک اپ اپنائیں

    a

    ہلکے مدہم رنگوں پر مشتمل میک اپ جسے سوفٹ میک اپ بھی کہا جاتا ہے۔ آئی میک اپ سے لے کر لپ اسٹک تک دھیمے رنگوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ سوفٹ میک اپ کا یہ ٹرینڈ دھیمے رنگوں پر مشتمل ہونے کے باعث آج کے دور کا جدید فیشن بن گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ڈارک رنگوں کے میک اپ کا رجحان کم ہوتا جا رہا ہے۔

    چہرہ

    میک اپ کرنے سے پہلے کلینزنگ، ٹوننگ اور موئسچرائزنگ کا عمل مکمل کر لیں۔ پھر فائونڈیشن جو آپ کی رنگت کے مطابق ہو، منتخب کریں۔

    کنسیلر میک اپ کی مد د سے چہرے کے داغ دھبے چھپا لیں اور آخر میں لوز پائوڈر کی مدد سے میک اپ بیس سیٹ کر لیں۔

    آنکھیں

    سب سے پہلے بھنوئوں کی ہڈی پر ہلکا سا گلیٹر آئی شیڈو لگائیں۔ اس کے بعد پپوٹوں پر چاکی گولڈ شیڈو اپلائی کریں۔

    لیش کلر کی مدد سے پلکوں کو کلر کر لیں اور ان پر مسکارا لگائیں۔

    پلکوں کے اوپر بلیک آئی لائز سے لائن بنائیں اور آنکھ کے اندر ہلکا سا کاجل بھر لیں۔

    نچلی پلکوں پر کسی دھیمے کلر کا آئی شیڈو کاجل کی مانند لگا ئیں۔

    ہونٹ

    ہونٹوں پر ٹوتھ پھیر کر انہیں اسکرب کریں۔ پھر لپ بام لگائیں اور اس کے بعد پرائمر لگائیں تاکہ آپ کی لپ اسٹک دیر تک لگی رہے۔ پھر کورل پنک شیڈ کی لپ پنسل سے ہونٹوں پر آئوٹ لائن بنائیں اور لپ برش کے ذریعے اسی شیڈ کی لپ اسٹک لگائیں۔

    اوپر سے ٹرانسپرنٹ شمری لپ گلوس اپلائی کریں۔

    رخسار

    بلش کے طور پر کوئی بھی دھیما سا کلر (لائٹ پنک، ڈیپ پیچ شیڈز) لے کر گول برش کی مدد سے اپلائی کریں۔

    آرڈر

    b

    c