• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل

    سرکہ کے حیرت انگیز استعمال

    a

    سرکہ ایسی چیز ہے جس سے ہم سب واقف ہیں صدیوں سے سرکہ اپنے بے پناہ فوائد کی وجہ سے گھریلو کام کاج میں استعمال ہو رہا ہے لیکن اب بھی ہمارے ارد گرد بہت سے افراد ایسے ہیں جو سرکہ کی افادیت سے آگاہ نہیں، ان کے خیال میں سرکہ کا مقصد صرف کچھ کھانوں کے ذائقہ میں اضافہ کرنا ہے۔ اس آرٹیکل میں سرکہ کے بارے میں مفید معلومات دی گئیں ہیں کہ روز مرہ زندگی میں سرکہ کی خوبیوں سے کیسے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

    سرکہ زیادہ تر جن کاموں میں استعمال ہوتا ہے ان میں سرفہرست کوکنگ، صفائی اور صحت و خوبصورتی شامل ہیں۔

    کوکنگ

    چاول پکاتے ہوئے ان میں ایک چمچ سرکہ ڈالنے سے چاول جڑتے نہیں اور الگ الگ رہتے ہیں۔

    مچھلی کی ہیک دور کرنے کیلئے اسے کچھ دیر سرکہ لگا کے رکھ دیں اور پھر دھوئیں۔

    گوشت کو پکاتے ہوئے اس میں تھوڑا سا سرکہ شامل کرنے سے گوشت جلدی گل جاتا ہے اور اس میں سے نقصان دہ بیکٹریا کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

    انڈے بوائل کرتے ہوئے پانی میں سرکہ ڈالنے سے انڈے ٹوٹتے نہیں اور ان کا چھلکا باآسانی اتر جاتا ہے۔

    پنیر کو زیادہ عرصہ محفوظ رکھنا ہو تو اسے سرکے میں بھیگے کپڑے میں لپیٹ کے بند ڈبے میں رکھیں۔

    صفائی

    شیشہ یا کرسٹل سے بنے ڈیکوریشن پیس اور دیگر اشیاء کی صفائی کیلئے ململ کے کپڑ ے کو سرکہ میں بگھو کر ان کو صاف کریں اور بعد میں پانی سے صاف کر لیں۔ شیشہ اور کرسٹل کی چمک واپس آ جائے گی۔

    کچن کاؤنٹر اور ٹالز کیلئے سرکہ اور کھانے کا سوڈا مکس کریں کہ ایک لیکوڈ سا بن جائے اسے کاؤنٹر اور ٹالز پر دس منٹ لگا رہنے دیں اور پھر سرف ملے پانی سے صاف کریں۔

    سونے کے زیورات بار بار استعمال کرنے سے ان کی چمک ماند پڑ جاتی ہے ایسے میں ضروری نہیں کہ بازار سے پالش کروائے جائیں بلکہ یہ کام باآسانی گھر میں بھی ہو سکتا ہے۔ ایک کپ سرکہ، دو کھانے کے چمچ کھانے کا سوڈا، ایک چائے کا چمچ ہلدی اور تھوڑی سی سرف مکس کریں اور اس میں دو گھنٹہ تک زیورات کو بگھو دیں، بعد میں کسی پرانے ٹوتھ برش سے رگڑیں کہ میل اچھی طرح صاف ہو جائے۔ آپ دیکھیں گے کہ زیورات پھر سے چمکنے لگ جائیں گے۔

    اکثر کپڑوں پر پین کی انک کے نشان لگ جاتے ہیں جس سے اچھے خاصے کپڑے بعض اوقات استعمال کے قابل نہیں رہتے، انک کے نشان دور کرنے کیلئے اسفنج کو سرکہ میں بگھو کر نشان کے اوپر رگڑیں یہاں تک کہ وہ نشان ختم ہو جائے۔

    چشمہ صاف کرنے کیلئے سرکہ بہترین کلنزر ہے، سرکہ اور پانی برابر مقدار میں اسپرے بوتل میں رکھیں اور جب ضرورت پڑے تو اپنا چشمہ اس سے صاف کرلیں۔

    ہاتھوں، کٹنگ بورڈ اور چھری سے سبزیوں کی بو دور کرنی ہو تو سرکہ ان پر مَلیں۔

    برتنوں سے سالن کے داغ ختم کرنے کیلئے ان کو سرکہ میں بھیگے کپڑے سے دھوئیں۔

    اوون کو چکنائی کی تہہ سے بچانے کیلئے سرکہ سے صاف کریں۔

    آردر

    b

    c