• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل

    سبز اور کالی چائے میں فرق

    a

    آپ نے سبز اور سیاہ چائے تو اکثر پی ہوگی لیکن کیا آپ ان میں فرق جانتے ہیں؟اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ سبز اور سیاہ چائے کا پودا مختلف ہوتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔
    یہ دونوں چائے اصل میں ایک پودے سے حاصل کی جاتی ہیں جو 30فٹ تک لمبا ہسکتا ہے اس کی لمبائی تین سے چھ فٹ تک رکھی جاتی ہے تاکہ پتے چننے میں آسانی رہے۔یہ اس درخت کے پتے ہی ہوتے ہیں جن سے سبز اور سیاہ چائے بنائی جاتی ہے۔صرف انہیں پروسیس کرنے میں فرق کی وجہ سے چائے کا رنگ تبدیل ہوجاتا ہے۔ جیسے ہی درخت سے پتے اتارے جاتے ہیں ویسے ہی اگر ان کو پراسیس کرکے حرارت دے دی جائے تو یہ سبز چائے بن جاتی ہے۔عمومی طور پر حرارت بھاپ کے ذریعے دی جاتی ہے جس سے پتے جلد نہیں ہوتے اور چائے کا رنگ سبز ہوجاتا ہے۔لیکن سیاہ چائے کے لئے ان پتوں کو کھلی فضاءمیں چھوڑ دیا جاتا ہے تاکہ پتے سیاہ ہوجائیں۔عمومی طور پر پتوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے تا کہ وہ ٹوٹنے کے ساتھ خود بخود سیاہ ہوجائیں۔یہ ایسا ہی ہے جیسے سیب کو کاٹ کر رکھا جائے تو وہ خود ہی سیاہ ہونا شروع ہوجاتا ہے۔اس کے بعد ان پتوں کو سورج یا کسی مشین کی مدد سے سوکھا لیا جاتا ہے اوریوں سیاہ چائے تیار ہوجاتی ہے۔

    آرڈر

    b

    c