• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • متفرق

    دنیا کی امیر ترین مسلم خواتین

    a

    آپ دنیا کی امیر ترین شخصیات کا ذکر تو اکثر پڑھتے یا سنتے رہتے ہیں جن میں سرفہرست مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس ہوتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو دنیا کی امیر ترین مسلم خواتین کے بارے میں بتائیں گے جو کہ مختلف شاہی خاندانوں سے تعلق رکھتی ہیں اور اپنی کمپنیوں کی مالک ہیں یا پھر ان کے فیملی بزنس ہیں جن کی مالیت کئی ملین ڈالر ہے-

    Queen Rania Al Abdullah
    رانیہ ال عبداﷲ اردن کی ملکہ ہیں اور یہ دنیا کی سب سے زیادہ مالیت کے اثاثے رکھنے والی ملکہ ہیں- رانیہ کی مقبولیت کی بڑی وجہ تعلیم٬ صحت اور سماجی کاموں میں ادا کیا جانے والا مرکزی کردار ہے- اس کے علاوہ رانیہ فیشن کی بہترین سمجھ بوجھ رکھنے والی خاتون کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں-

    Princess Lalla Salma
    یہ مراکش کے بادشاہ کی اہلیہ ہیں اور ایک اندازے کے مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت 2.5 بلین ڈالر سے بھی زائد ہے- اس کا مطلب یہ ہے کہ لالا سلمیٰ روزانہ باآسانی 9 لاکھ 60 ہزار ڈالر خرچ کرسکتی ہیں-

    Princess Ameerah Al Taweel
    امیرہ ال طویل نہ صرف امیر ترین مسلم خاتون ہیں بلکہ الولید بن طلال فاؤنڈیش وائس چئیرپرسن بھی ہیں اور انہیں مشرقِ وسطیٰ کی بااثر خواتین میں شمار کیا جاتا ہے- امیرہ سعودی عرب کے پرنس الولید بن طلال کی بیوی ہیں- یہ امیر ترین شخص سعودی شاہی خاندان کا رکن ہے-

    Sheikha Hanadi Bint Nasser Al-Thani
    شیخا کا شمار قطر کی کامیاب ترین کاروباری خواتین میں ہوتا ہے- یہ اموال نامی کمپنی کی بانی اور چئیر پرسن ہیں- شیخا کئی کمپنیوں کی سرپرستی کے فرائص سرانجام دے رہی ہیں- ایک اندازے کے مطابق ان کے خاندان کے اثاثوں کی مالیت 15 بلین ڈالر سے بھی زائد ہے-

    Princess Hajah Hafizah Bolkiah
    یہ برونائی کی ملکہ ہیں اور اپنے پرتعیش طرزِ زندگی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں- آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ اس امیر ترین ملکہ کی شادی پر 20 ملین ڈالر سے زائد کی رقم خرچ کی گئی-

    Sheikha Maitha Bint Mohammed
    یہ امیر ترین٬ شاہی اور کھیلوں کی دنیا میں سرگرم یہ خاتون ایتھیلیٹ ہیں اور ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 40 بلین ڈالر ہے- یہ متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن الراشد مکتوم کی بیٹی ہیں- اور سال 2006 میں ایشین گیمز سلور میڈیل بھی اپنے نام کر چکی ہیں-

    Sultanah Nur Zahirah
    Terengganu سلطانہ نور زاہرہ ملائیشیا کی ریاست

    Al-Wathiqu Billah Tuanku Mizan Zainal Abidin کے بادشاہ

     کی اہلیہ ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 15 بلین ڈالر سے زائد ہے- یہ اپنے فلاحی کاموں کے حوالے سے بےپناہ مقبولیت رکھتی ہیں اور اس وقت سلطان زین العابدین یونیورسٹی کی وائس چانسلر ہیں-

    Princess Fathima Kulsum Zohar
    فاطمہ کلثوم زوہر سعودی عرب کے شیخ اودل ال محمد سے شادی کے بعد اب سرکاری طور پر ملکہ بن چکی ہیں- ان کا شمار دنیا کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے

    Sheikha Mozah Bint Nasser
    قطر سے تعلق رکھنے والی اس امیر ترین خاتون کا شمار دنیا کی بااثر خواتین میں کیا جاتا ہے- یہ قطر کے سابق امیر Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani کی دوسری بیوی ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 7 بلین یورو ہے

    آرڈر

    b

    c