• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل

    دلچسپ اور کارآمد کچن ٹپس

    a

    پلائو بریانی کے لیے جب پیاز کے لچھے فرائی کریں تو اس میں تھوڑی چینی چھڑک دیں، پیاز جلدی سنہری ہو جائیں گے۔

    سالن اگر پتلا رہ جائے تو اس میں پانچ تا چھ عدد کاجو یا بادام کا پیسٹ شامل کر دیں۔ سالن گاڑھا اور خوش ذائقہ ہو جائے گا۔

    گریوی سے فالتو پانی خشک کرنے کے لیے دو چمچ خشخاص توے پر ہلکا سا بھون لیں اب اس کا پیسٹ بنا کر سالن میں شامل کریں اور ہلکی آنچ پر پکائیں، سالن گاڑھا ہو جائے گا۔

    پکوڑوں کو نرم بنانے کے لیے اس کے آمیزے میں دو چائے کے چمچ گرم تیل شامل کریں۔

    سخت پنیر کو نرم کرنے کے لیے کچھ نمک ملے گرم پانی میں رکھ دیں۔

    بند گوبھی پکاتے وقت اس کی بو پورے گھر مٰیں پھیل جاتی ہے۔ اگر گوبھی پکانے کے دوران پین میں روٹی کا ایک ٹکڑا رکھ دیں تو بُو نہیں پھیلے گی۔

    فریج میں رکھنے سے مکھن سخت ہو جاتا ہے اگر اسے استعمال سے پہلے کش کر لیا جائے تو وہ گرم ٹوسٹ پر با آسانی لگنے کے علاوہ میدے کی ڈو میں بھی اچھی طرح گھندھ جاتا ہے۔

    ادرک کا چھلکا چمچ سے اتار کر دیکھیں آپ چھری کا استعمال بھو ل جائیں گے۔

    سیب، کھیرے اور آڑو کے چھلکے ضائع مت کریں انہیں تازہ دھنیے ہری مرچوں ادرک ناریل نمک اور چینی کے ساتھ ملا کر پینے سے لزیز غذائیت سے بھرپور چٹنی بنتی ہے۔ اسے دہی میں شامل کر کے اور رائتہ تیار کیا جا سکتا ہے۔

    کوئی بھی دال پکاتے وقت اس مٰں مصالحے شامل کرنے سے پہلے اگر تھوڑی سی ہلدی اور گھی یا مکھن کا ایک چمچ ڈال کر کچھ دیر پکا لیا جائے تو بالکل منفرد ذائقے دار دال بنتی ہے۔

    آرڈر

    b

    c