• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • بیوٹی ٹپس

    درمیانی عمرکی خواتین کامیک اپ

    a

    میک اپ کرنے والی خواتین کے لیے سب سے اہم رنگوں کاانتخاب ہوتاہے تیزوشوخ، سفید اور سیاہ ہررنگ کااپنا جادو ہوتا ہے مگر کچھ رنگ سردموسم میں کچھ ززیادہ ہی اپنی بہادرکھاتے ہیں۔ سردموسم میں بہرحال رنگوں کاانتخاب مشکل ہوتاہے۔ بعض اوقات خواتین موسم سرما میں موسم خزاں والے رنگ منتخب کرلیتی ہیں اور ایسا تب ہوتا ہے جب خواتین رنگوں کے انتخاب میں گومگوں کی کیفیت سے دوچار ہوتی ہیں۔ سردموسم میں خواتین کوشوخ اور تیز رنگوں کاانتخاب کرنا چاہئے، تاکہ ان کی شخصیت میں مزید نکھار پیداہوسکے۔ ان کو چاہئے کہ وہ پھیکے اور مدھم رنگوں سے دور ہیں۔
    سردموسم میں درمیانی عمرکی خواتین (تیس سال سے زائدعمرکی) کومیک اپ کے حوالے سے شوخ رنگوں کاانتخاب کرنا چاہئے تاکہ ان کے حسن کوچار چاند لگ جائیں۔ اسموک آئی کلرکوبہرحال ہرموسم میں پذیرائی ملتی ہے۔ سردموسم میں میک اپ ایسا کیاجائے جوجاذب نظر ہو۔ اسموک آئی کلر کی طرح کلاسک ریڈ لپ اسٹک کوبھی سردموسم میں اولیت حاصل رہتی ہے یہ دونوں چیزیں کسی بھی عورت کوجاذب نظر بنانے میں اہم کردارادا کرتی ہیں۔ اگرآپ روایتی اور قدرے شوخ شیڈکی تلاش میں ہیں توسنگل شیڈ اسے سلسلے میں بہترین انتخاب ہے۔ میک اپ کوئی سابھی استعمال کریںآ پ کی جلد کاصاف ستھرا اور شفاف ہونااولین شرط ہے آپ قدرتی رنگوں کے مختلف شیڈز اپنے شوق وذوق اور موقع کی مناسبت سے استعمال کرسکتی ہیں۔ پارٹی میں عموماََ خاکستری شیڈسوٹ کرتاہے تاہم آپ چاہیں تواس کی جگہ گلابی شیڈ کااستعمال کرسکتی ہیں۔ جس میں آپ براؤن شیڈکاٹچ بھی دے سکتی ہیں آئی بروز‘ ہونٹ اور گالوں کے لیے صرف براؤن ٹچ مناسب رہے گا۔ ہونٹوں پر شوخ رنگ کاہلکا سا شیڈسا لگائیں۔
    موسم سرما میں بھنوؤں پر بھی توجہ دیں۔آپ ان پر بے چک کم توجہ دیں مگرمیک اپ کے ساتھ بہرحال اس کاہم آہنگ ہونا بہت ضروری ہے یہ نہ ہوکہ زیادتی سارے میک اپ کوتباہ کرکے رکھ دے۔ پرفیکٹ بھنوؤں کے لیے اسپیشل پینسل کی مدد سے آؤٹ لائن بنائیں۔ اس کے بعد چوڑے منہ کے برش کی مدد سے آئی شیڈ ولگایاجائے اگر آس پاس کوئی نشان ہے تو اسی برس کی مدد سے ان کوخفیہ رکھاجاسکتا ہے۔ جہاں تک بقیہ میک اپ کاتعلق ہے تواسے جس قدر ممکن ہوقدرتی رکھیں۔ ہربارمسکارا لگانے کی ضرورت نہیں ہمیشہ ایسا فاؤنڈیشن استعمال کریں جوآپ کی جلد کو رنگت سے اہم آہنگ ہو۔
    اب بات کرتے ہیں آئی شیڈوکلرکی، سردموسم میں کول وبولڈشیڈز کااستعمال پرفیکٹ رہے گا۔ گولڈن شیڈکوفراموش نہ کریں۔ کیونکہ یہ ہمیشہ فیشن میں ان رہتا ہے۔ اس شیڈ کومیک اپ کے فائنل ٹچ کے طور پر بھی استعمال کیاجاسکتاہے۔ آپ قدرے شوخ شیڈز بھی اس حوالے سے منتخب کرسکتی ہیں۔ مثلاََ اورنج، نیلگوں وغیرہ سردموسم میں آپ گہرایاڈارک میک اپ بھی کرسکتی ہیں کیونکہ یہ بہت پرکشش نظر آتاہے۔ آئی میک اپ اس طرح کریں کہ آنکھیں زیادہ سے زیادہ نمایاں ہوسکیں اور دوسروں کے مقابلے میں کچھ منفرد بھی نظر آئیں آپ آئی شیڈ واستعمال کرکے بھی اسموکی نظرآسکتی ہیں۔ اس کے لیے آپ آنکھوں کے بیرونی کناروں پر بلیک شیڈکاٹچ دیں اور اس شیڈ کوپپوٹوں کی شکنوں پر بھی لگائیں۔ آئی شیڈ کامناسب استعمال کریں۔ اس کی زیادہ مجموعی میک اپ کاخراب کرسکتی ہے ہونٹوں پر سرخ رنھ کی لپ اسٹک لگائیں۔ لپ بام لگائیں اور ہونٹوں کوخوبصورت انداز بخشیں لپ لائنر آپ کی مرضی پر ہے کہ آپ استعمال کس طرح کرتی ہیں۔ اگر نہ کریں توتب بھی کام چلے گا۔ مختصر یہ کہ آپ اپنے میک اپ کوجس قدر ممکن ہوسکے نیچرل رکھیں اسی میں خوبصورتی ہے۔

    آرڈر

    b

    c