• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • خواتین کے مخصوص مسائل

    خواتین کی نسوانی خوبصورتی کے لئے انمول تحفہ

    a

    نسوانی خوبصورتی میں چھاتیوں کی اہمیت سے انکار کسی طور ممکن نہیں۔ لیکن اصل خوبصورتی تب ہے جب ان کا سائز جسم کی مناسبت سے ہو۔ خواتین شعوری یا لا شعوری طور پر اپنے جسم کو متناسب رکھنے کی کوشش ہر وقت کرتی ہیں۔ اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ توجہ ان خاص امور پر مرکوز ہو جاتی ہے جس میں وہ کمی محسوس کرتی ہیں۔ کچھ لڑکیوں کی ساری توجہ ان کی آنکھوں کی صفائی اور خوبصورتی پر مرکوز رہتی ہے، کچھ کو رنگ گورا کرنے کی فکر لاحق رہتی ہے تو کچھ کو ہر وقت یہی خیال بے چین رکھتا ہے کہ وزن کیسے کم کیا جائے۔ ایسے ہی وہ لڑکیاں جن کی چھاتیاں چھوٹی ہوتی ہیں وہ اسی خیال میں متفکر رہتی ہیں کہ ان کا سائز کیسے بڑھایا جائے۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کے حل کی ضرورت کم و بیش ہر لڑکی کو ہوتی ہے اور اس کے لیے مختلف دیسی و بدیسی طریقے آزمائے جاتے ہیں۔

    کچھ ایسے دیسی نسخے ہیں جو آزمودہ بھی ہیں اور ان کے کوئی منفی ضمنی اثرات بھی نہیں ہیں وہ ذیل میں  پیش کیے جاتے ہیں۔

    خوراک میں کھٹی چیزوں کا استعمال

    بہت سی لڑکیاں اپنی چھاتیوں کی بڑھوتری کے لیے کھٹی چیزوں کا استعمال کرتی ہیں۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ بڑی بزرگ خواتین کا خیال ہے کہ بچپن اور نوجوانی میں اگر زیادہ املی اور دیگر کھٹی اشیاء کھائی جائیں تو چھاتیاں قدرتی طور پر مناسب حجم کی ہو جاتی ہیں۔ اسی طرح اگر نوجوانی سے جوانی کی عمر میں جاتے ہوئے کھٹائی کھائی جائے تو بھی اس کا اثر چھاتیوں کے حجم میں اضافے کی صورت میں ہوتا ہے۔ یہ طریقہ اس لحاظ سے بے ضرر ہے کہ آپ کوئی غیر قدرتی چیز استعمال نہیں کرتیں جس کے ضمنی اثرات متوقع ہوں۔ تاہم یہ  بات پیش نظر رہے کہ کسی بھی چیز کی ذیادتی نقصان دہ ہو سکتی ہے اسی طرح املی کا بہت زیادہ استعمال بھی نقصان دیتا ہے۔

    سفید زیرے کا استعمال

    خوراک میں سفید زیرے کا استعمال چھاتیوں کے حجم میں اضافے کا ایک اور دیسی ٹوٹکا ہے۔ تو جو لڑکیاں چھوٹی چھاتیوں کی وجہ سے پریشان ہیں اور اس میں بڑھوتری کی خواہش مند ہیں تو انہیں اپنی خوراک میں زیرے کے استعمال میں اضافہ کرنا چاہیے۔ چونکہ یہ بھی ایک دیسی نسخہ ہے اور قدرتی طور پر چھاتیوں کی بڑھوتری کرتا ہے لہذا اس کے ضمنی اثرات کا خطرہ نہیں اور یہ ایک مؤثر اور محفوظ طریقہ ہے۔

     تیل کی مالش

    چھاتیوں کے حجم میں اضافے کا ایک طریقہ نیم گرم تیل کی مالش بھی ہے۔ ایسی خواتین جو اپنے نسوانی حسن میں اضافے کی خواہش مند ہوں انہیں چاہیے کہ نیم گرم تیل سے روزانہ اپنی چھاتیوں کی مالش کریں۔ مالش کے نتیجے میں آپ کی چھاتیوں کے مسلز اور عضلات کو بالکل اسی طرح پھیلتے ہیں جس طرح ورزش سے جسم کے باقی پٹھے پھیلتے ہیں۔ تاہم تیل بہت زیادہ نہ لگائیں اور نہ اس نسخے کو بہت زیادہ استعمال کریں۔ قدرتی طور پر چھاتیوں میں اضافے سے نسوانی حسن اس لیے ابھرتا ہے کہ اس سے چھاتی کی قدرتی ہیئت پر فرق نہیں پڑتا اور اس کی شکل تبدیل نہیں ہوتی۔

    یہ تین دیسی نسخے ہیں جن کے استعمال سے نسوانی حسن میں اضافہ کیا جا سکتا ہے لیکن کسی بھی نسخے کو حد سے زیادہ استعمال نہ کریں۔ اور نسخے استعمال کرتے وقت بے صبری کا مظاہرہ نہ کریں اور نہ مایوس ہوں کیوں کہ جسم کے کسی بھی حصے کو بڑھنے میں بہر حال کچھ وقت لگتا ہے بطور خاص جب وہ قدرتی طور پر بڑھ رہا ہو۔

    آردر

    b

    c