• product
  • بیوٹی ٹپس
  • پکوان
  • خواتین کے مخصوص مسائل
  • ستارے کیا کہتے ہیں؟
  • صحت و تندرستی
  • فیشن
  • گھریلو مسا ئل اور ان کا حل
  • متفرق
  • مردوں کے مسائل
  • ہنستے مسکراتے رہیے
  • متفرق

    خواتین کیسا جیون ساتھی چاہتی ہیں؟

    a

    ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ خواتین شریک حیات کے انتخاب میں زیادہ نخریلی واقع ہوئی ہیں اور وہ جیون ساتھی کے روپ میں ایسا مر دچاہتی ہیں جو انھیں اپنی باتوں سے ہنساسکے۔ریسرچر کا کہنا ہے کہ مزاح مرداور عورت دونوں کی کمزوری ہے لیکن جیون ساتھی کے انتخاب میں دونوں کے لیے اس کا مطلب مختلف ہے۔تحقیق میں 80مرداور خواتین سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ ایک ایسا ساتھی پسند کرتے ہیں۔جو اپنی گفتگو سے انھیں خوش وخرم رکھ سکے؟دوسرا سوال تھا کہ ان کے لیے حس مزاح رکھنے والا ساتھی کتنا ضروری ہے؟ میامی یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات سے وابستہ ریسرچر زلیا نا ہون اور ان کی ٹیم نے کہا کہ خواتین کے جوابات سے انکشاف ہوا کہ ان کی ترجیح ایسا مرد تھا جو انھیں اپنی باتوں سے مسکرانے پر مجبور کر سکتا ہو لیکن اس نتیجے کے برعکس مردوں کے جوابات تھے کہ انھیں جیون ساتھی کے طور پر ایسی خاتون پسند ہے جوان کے لطیفے اور چٹکلے سننے پر آمادہ ہوا ان پر ہنسنا بھی جانتی ہو۔رپورٹ کے مطابق خواتین صرف ایک ایسا ساتھی ہی نہیں چاہتیں جو انھیں اپنی دلچسپ گفتگو سے خوش رکھے بلکہ وہ چاہتی ہیں کہ خودان کے مزاح کی بھی تعریف کی جائے۔پروفیسر لیانا ہون کے خیال میں خواتین لوگوں کو ہنسنے کے فن کو مردوں کی ذہانت کی علامت سمجھتی ہیں۔

    آردر

    b

    c